امریکااورایران کے درمیان تعلقات ہمیشہ سے ہی کشیدہ رہے ہیں،لیکن حالیہ بیانات اورعسکری تیاریوں نے اس تناکومزیدبڑھادیاہے اوریہ تنازعہ مزید شدت اختیارکرگیاہے ۔ ٹرمپ کی جانب سے ایران کودی گئی دھمکیاں اورسخت گیررویے ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کی طرف سے سخت ردِعمل نے خطے میں بے چینی کوبڑھادیاہے۔یوں محسوس ہورہاہے کہ امریکامیں جنگی سازوسامان بنانے والوں نے اپنے کارخانوں کومزیدتیزی سے چلانے کے لئے وائٹ ہاس پراپنی گرفت کواورزیادہ مضبوط کرلیاہے جس کی بناء پر خطے میں ہولناک تباہی کاسلسلہ کبھی بھی کسی بہانے شروع ہوسکتاہے۔
سی بی ایس نیوزکے مطابق اتوارکواین بی سی نیوزکودئیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی صدرٹرمپ کاکہناتھاکہ’’اگروہ(ایرانی حکام)معاہدہ نہیں کرتے تو پھر بمباری ہوگی اوربمباری بھی ایسی جوانہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی‘‘۔ایرانی خبرایجنسی ارناکے مطابق امریکی صدرکی جانب سے ایران کو12مارچ کوخط لکھاگیاتھاجسے متحدہ عرب امارات کے ایک سفارتکارنے تہران پہنچایا تھا۔یہ پیشکش ایک خط کے ذریعے رواں سال مارچ کے اوائل میں ایرانی قیادت کوبھیجی گئی تھی جس میں تہران کو فیصلہ کرنے کے لئے دو ماہ کاوقت دیا گیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوزکوبتایاتھاکہ انہوں نے ایران کے رہبرِاعلی آیت اللہ علی خامنہ ای کوایک خط لکھ کرمذاکرات کی دعوت دی ہے۔اس کے بعد ٹرمپ کایہ حالیہ بیان ایران کے خلاف سخت امریکی پالیسی کی عکاسی کرتاہے اوراس نے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید کشیدگی پیداکردی ہے۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی طرف سے دی گئی بمباری کی دھمکی کے جواب میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے واضح الفاظ میں ٹرمپ کی تجویز کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے کہاہے کہ امریکااوراسرائیل کی ہمیشہ سے ہم سے دشمنی رہی ہے۔وہ ہمیں حملے کی دھمکیاں دیتے ہیں جوہمیں زیادہ ممکنہ نہیں لگتالیکن اگرامریکا یااسرائیل نے کوئی جارحیت یاشرارت کی توایران سخت جواب دے گا۔ایران نے ہمیشہ اپنے دفاعی نظام کومضبوط بنانے پرزوردیاہے اورکسی بھی حملے کے جواب میں سخت کارروائی کاعندیہ دیاہے۔
ٹرمپ نے ایران پرمزیداقتصادی پابندیوں کابھی عندیہ دیاکہ اگرایران معاہدہ نہیں کرتاتواس پراضافی ٹیرف عائدکیے جائیں گے،جیسا کہ ان کی سابقہ حکومت میں کیاگیاتھالیکن ایرانی قیادت کامؤقف ہے کہ مغربی ممالک اقتصادی پابندیوں کے ذریعے ایران کوکمزور کرناچاہتے ہیں،لیکن وہ کسی بھی دباؤکے سامنے جھکنے کوتیارنہیں۔اقتصادی پابندیاں ایران کی معیشت پرپہلے ہی گہرے اثرات مرتب کرچکی ہیں،لیکن ایران نے اب تک ان پابندیوں کوجھیلتے ہوئے اپنی پالیسیوں میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں کی۔ایرانی حکام کاکہناہے کہ 2019ء اوراس کے تین سال بعد2022ء اور 2023ء میں مہساامینی احتجاج اورایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہونے والے مظاہرے مغربی سازش کاحصہ تھے۔ایران کا مؤقف ہے کہ یہ مظاہرے ایرانی استحکام کونقصان پہنچانے کے لئے ترتیب دئیے گئے تھے۔ امریکا اوراس کے اتحادی ایرانی داخلی سیاست کوغیرمستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ایرانی صدرمسعودپژشکیان کاکہناہے کہ ان کے ملک نے امریکاکومطلع کردیاہے کہ وہ بالواسطہ مذاکرات کے لئے راضی ہے ایران نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیالیکن دوسرے فریق کی جانب سے وعدے ٹوٹنے کے سبب اعتمادکوٹھیس پہنچی ہے۔ایرانی صدرکا کابینہ کے اجلاس میں کہناتھاکہ ’’ہم نے اپنے جواب میں فریقین کے درمیان براہ راست مذاکرات کے امکان کوردکردیاہے لیکن بالواسطہ بات چیت کاراستہ کھلاہے۔مذاکرات جاری رہنے کاانحصارامریکاکے برتاؤپرہوگا‘‘۔
ایرانی صدرنے اپنی کابینہ کویہ بھی بتایاکہ ایران نے عمان کے ذریعے امریکاکے خط کاجواب دیتے ہوئے ’’براہ راست مذاکرات مسترد کردئیے گئے ہیں‘‘۔ ایرانی اورامریکی دونوں ممالک کے حکام اس خط میں موجودتفصیلات پربات کرنے سے گریزاں نظرآتے ہیں۔ایران کی وزارتِ خارجہ کاایک بیان میں کہناتھاکہ ایران اورامریکا کے درمیان خطوط کے تبادلے کواس وقت تک صیغہ رازمیں رکھاجائے گاجب تک یہ ملک کے مفادمیں ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیاتھاکہ ’’بین الاقوامی مذاکرات،خطوط کے تبادلے اورسفارتی عمل کی تفصیلات کوجاری نہ کرناایک پیشہ وارانہ عمل ہے اورقومی مفاد سے مطابقت رکھتاہے‘‘۔ اس سے قبل ایرانی وزیرِخارجہ عباس عراقچی کہہ چکے ہیں کہ اس(امریکی)خط کے مختلف پہلوہیں اوراس کے ایک حصے میں دھمکیاں بھی موجودہیں۔
(جاری ہے)

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ایران کے ایران نے ٹرمپ کی کے لئے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے دوحہ میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ ملاقات ہنگامی عرب اسلامک سمٹ کے موقع پر ہوئی۔

اس موقع پر ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ بھی موجود تھے۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔

پاکستان مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران سے تعلقات مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ سمٹ نے اسرائیل کو واضح اور متحد پیغام دیا ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے فلسطین پر مؤقف کو سراہا۔

وزیر اعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی رابطہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • صدر ٹرمپ کا ’گولڈن ڈوم‘ منصوبہ حتمی منصوبہ بندی کے مرحلے میں داخل
  • جاپان: درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے امریکی میزائل تعینات
  • بھارت اور امریکا کے درمیان تجارت کے حوالے سے اہم مذاکرات ناکام
  • ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد جاں بحق
  • امریکہ کو "انسانی حقوق" پر تبصرہ کرنیکا کوئی حق حاصل نہیں، ایران
  • امریکہ کو "انسانی حقوق" پر تبصرہ کرنیکا کو حق نہیں، ایران
  • امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں،افراد اور کمپنیوں کی فہرست جاری
  • شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، قطر سے یکجہتی کا اظہار