جوڈیشل الاؤنس کی عدم ادائیگی کا کیس، 4 ہفتوں میں جواب طلب
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
سندھ ہائی کورٹ نے جوڈیشل الاؤنس کی عدم ادائیگی کے کیس میں توہین عدالت کی درخواست پر فریقین سے4 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔
عدالت عالیہ میں جوڈیشل الاؤنس کی عدم ادائیگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔
سیکریٹری فنانس کی طرف سے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وکالت نامہ جمع کروا دیا جبکہ سیکریٹری فنانس اور سیکریٹری قانون بھی سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔
سندھ ہائی کورٹ نے جوڈیشل الاؤنس کی عدم ادائیگی کیس میں چیف سیکریٹری سندھ ، سیکریٹری خزانہ اور قانون کو طلب کرلیا۔
عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے استفسار کیا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا گیا؟
سیکریٹری فنانس کے وکیل مرتضیٰ وہاب نے عدالت کو بتایا ہے کہ ہم نے سمری تیار کر لی ہے، وکیل سیکریٹری فنانس سمری کابینہ کو بھیجنا ضروری ہے، فیصلہ کابینہ کر ے گی۔
ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ سے ابھی تک حکم امتناع نہیں مل سکا۔
واضح رہے کہ اسپیشل جوڈیشل الاؤنس کی عدم ادائیگی پر عدالتی عملے نے توہینِ عدالت کی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیکریٹری فنانس سندھ ہائی کورٹ
پڑھیں:
چیف سیکریٹری سندھ نے تاریخی عمارت خارس ہاؤس گرائے جانے کا نوٹس لے لیا
چیف سیکریٹری سندھ نے کلفٹن روڈ پر تاریخی عمارت ’خارس ہاؤس‘ گرائے جانے کا نوٹس لے لیا۔
چیف سیکریٹری آصف شاہ نے کمشنر کراچی کو تحقیقات کرکے 72 گھنٹے میں رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ نے ہدایت کی خارس ہاؤس گرائے جانے کے معاملے میں بے ضابطگی سامنے آنے پر ذمے دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیکریٹری ثقافت اور ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) تحقیقات میں معاونت کریں۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف شاہ نے یہ بھی کہا کہ ثقافتی اور تاریخی ورثے کا تحفظ انتہائی اہم ہے۔