سرمایہ کاروں کے مفادات اور اعتماد کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنائیں گے، جنرل عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
منرلز فورم سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ معدنی شعبے کی ترقی کے لیے طلبہ کو بیرون ملک تربیت کے لیے بھیجا جارہا ہے، اس وقت بلوچستان کے 27 طلبہ زیمبیا اور ارجنٹینا میں منرل ایکسپلوریشن میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ایک رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان منرل انوسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ہم بین الاقوامی اداروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، وہ اپنی مہارت سے پاکستان کو روشناس کرائیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ عالمی ادارے سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں اور وسائل کی وسیع صلاحیت کی ترقی میں شراکت داری کریں، پاکستان کی معدنیات کی دولت کو اخذ کرنے کے لیے انجنیئرز، جیالوجسٹ، آپریٹرز اور ماہر کان کن درکار ہیں، پاکستان کا معدنی شعبہ اجتماعی فائدے کے لیے علاقائی ترقی، خوشحالی اور پائیداری کو فروغ دے سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس شعبے کی ترقی کے لیے طلبہ کو بیرون ملک تربیت کے لیے بھی بھیجا جارہا ہے، اس وقت بلوچستان کے 27 طلبہ زیمبیا اور ارجنٹینا میں منرل ایکسپلوریشن میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کا مقصد معدنی شعبے کے لیے افرادی قوت، مہارت اور انسانی وسائل پیدا کرنا بھی ہے جب کہ اقتصادی سلامتی، قومی سلامتی کے ایک اہم جُزو کے طور پر ابھری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ پاکستان پر پراعتماد پارٹنر کے طور پر بھروسہ کرسکتے ہیں، پاک فوج اپنے شراکت داروں اور سرمایہ کاروں کے مفادات اور اعتماد کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط سیکیورٹی فریم ورک اور فعال اقدامات کو یقینی بنائے گی، بلوچ قبائلی عمائدین کی کاوشوں کے معترف ہیں۔
پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان میں اپ اسٹریم اور ڈاون اسٹریم معدنی صنعتوں کی ترقی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ آرمی چیف کے مطابق یہ بات اہم ہے کہ لاگت کو بہتر بنانے اور منڈیوں کو متنوع بنانے کے لیے پاکستان میں ریفائننگ اور ویلیو ایڈیشن میں سرمایہ کاری کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کے پیروں کے نیچے وسیع معدنی ذخائر، ہاتھوں میں مہارت اور شفاف معدنی پالیسی کے ہوتے ہوئے مایوسی اور بے عملی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، آگے بڑھیں ملک اور اپنے لیے جدوجہد کریں۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستانی بیک آواز شراکت داروں اور سرمایہ کاروں کو یقین دلاتے ہیں کے کاروبار اور معدنی دولت سے استفادہ کرنے کے لیے آپ کی مہارت سے فائدہ اٹھانا ہماری اجتماعی قومی خواہش ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان نے کہا کہ آرمی چیف کی ترقی کے لیے
پڑھیں:
پاک فوج کی جنگی صلاحیت میں مزید اضافہ، Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹرز بری فوج میں شامل
فوٹو: آئی ایس پی آردن رات اور ہر موسم میں دشمن کے ٹینکوں کو نشانہ بنانے والے زیڈ-10 ایم ای اٹیک ہیلی کاپٹر پاکستان آرمی کا حصہ بن گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا۔
اس دوران آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ مارشل نے پاک فوج کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔
فیلڈ مارشل نے اعلیٰ سطح کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج قومی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے دورے کے دوران قومی اتحاد اور سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی جوانوں سے ملاقات کی، انہوں نے جوانوں کے غیر معمولی حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔
بعدازاں پاکستان آرمی ایوی ایشن میں جدید ترین Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کی شمولیت سے متعلق تقریب ہوئی جس کی صدارت فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کی۔
مظفرگڑھ میں فائر پاور کا عملی مظاہرہاٹیک ہیلی کاپٹر Z-10ME کی شمولیت کے بعد مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں فائر پاور کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس جدید نظام کی شمولیت پاک فوج کی ایوی ایشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے مشترکہ ہتھیاروں کی حکمتِ عملی کے کامیاب مظاہرے کو سراہا۔
دورے کے آغاز پر ملتان گیریژن آمد پر کور کمانڈر ملتان نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پُرجوش استقبال کیا۔