اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں سب کو سب مل رہا ہے، مال بھی آزادی بھی۔ پی ٹی آئی میں نہیں ملا کچھ تو بانی پی ٹی آئی کو نہیں ملا، اب اکیلے رہ گئے۔

سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرپیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں بیرون ملک ہوں، پی ٹی آئی کی بیرون ملک فنڈنگ بھی رک گئی، سپورٹروں کو پتہ چل گیا ہے سب نے فنڈنگ کے نام پر دکانیں کھولی ہیں۔

فیصل واوڈا نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے کہا تھا پی ٹی آئی میں شدید دھڑے بندی اور گروپنگ ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف اپنی ہی جماعت کے سازشی سامنے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بتایا تھا حماد اظہر نے سمجھوتے کے تحت استعفیٰ دیا، حماد اظہار کی جلد منظرعام پر واپسی ہوگی، پی ٹی آئی میں سب کو سب مل رہا ہے، مال بھی آزادی بھی۔

فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی میں نہیں ملا کچھ تو بانی پی ٹی آئی کو نہیں ملا، اب اکیلے رہ گئے، بانی پی ٹی آئی سارے کارڈ الٹے کھیل کر مزید مشکلات میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سب ڈرامے، سازشوں کا وقت سے پہلے بتا چکا تھا۔
مزیدپڑھیں:پیپلز پارٹی سینیٹرز کا پنجاب کی طرح سندھ میں موٹرویز نہ بنائے جانے پر شدید برہمی کا اظہار

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی پی ٹی آئی میں فیصل واوڈا نہیں ملا

پڑھیں:

اداکار فیصل رحمان کا حیران کن انکشاف

پاکستان کے سینئر اداکار فیصل رحمان نے حالیہ انٹرویو میں اپنی زندگی کے کئی اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ بچپن میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سے ملاقات کر چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس یاد کو آج تک بھلا نہیں سکے اور یہ لمحہ ان کے ذہن میں خواب کی طرح محفوظ ہے فیصل نے بتایا کہ وہ اس وقت دو برس سے کچھ بڑے تھے اور ملاقات کی مکمل تفصیل تو یاد نہیں مگر یہ منظر ذہن میں آج بھی تازہ ہے اداکار فیصل رحمان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اپنی عمر پر براہ راست بات کرنے سے گریز کیا تاہم قائداعظم سے ملاقات کے تذکرے نے سامعین کو حیران کر دیا میزبان کے اندازے پر کہ وہ اسی سال کے ہیں فیصل نے کہا کہ وہ اس سے کچھ کم عمر ہیں انٹرویو میں فیصل رحمان نے اپنے شوبز کیریئر کے آغاز کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بہت کم عمری میں اداکاری شروع کی اور جوانی میں ہی اسٹار بن گئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی عمر رسیدہ اداکاراؤں کے ساتھ بطور ہیرو کام کیا اور آج جب ان سے ملاقات ہوتی ہے تو وہ خود کو ان سے کم عمر محسوس کرتے ہیں لیکن آج تک کسی نے بھی انہیں بیٹا کہہ کر مخاطب نہیں کیا اداکارہ شبنم سے متعلق فیصل نے بتایا کہ ان کے ساتھ کام کرنا سب سے مشکل تجربہ تھا کیونکہ وہ عمر میں بڑی تھیں اور ان کے ساتھ فلم میں رومانس کرنے میں دشواری محسوس ہوئی فیصل کا کہنا تھا کہ شبنم کے ساتھ کام کرتے وقت اکثر ایسا لگتا تھا جیسے وہ ان کی والدہ ہوں شادی سے متعلق سوال پر فیصل رحمان نے کھل کر اظہار خیال کیا ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی سہارے کی ضرورت محسوس نہیں کی اور یہی وجہ ہے کہ شادی کا فیصلہ نہیں کیا وہ خود کو ایک آزاد پسند انسان سمجھتے ہیں اور شادی نہ کرنے پر انہیں کوئی پچھتاوا نہیں انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کی زندگی میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کسی سے محبت میں دھوکہ ملا ہو جس کی وجہ سے شادی سے دل اٹھ گیا ہو

متعلقہ مضامین

  • بانی پاکستان قائداعظم سے ملاقات کر چکا ہوں: فیصل رحمان کا انکشاف
  • اداکار فیصل رحمان کا حیران کن انکشاف
  • بھارتی گھٹیا پراپیگنڈے کا جواب آرمی چیف نے دیدیا، فیصل واوڈا
  • خدا نخواستہ جنگ ہوئی تو یہ پاکستان اور بھارت نہیں پورے خطے میں پھیلے گی، فیصل واوڈا
  • قائد اعظم سے ملاقات کر چکا ہوں، فیصل رحمٰن
  • نیشنل ایکشن پلان کے اجلاس میں تحریک انصاف کو بھی بلایا جائے: فیصل واوڈا
  • نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے ، تحریک انصاف شامل ہو: فیصل واوڈا
  • بھارت سے کوئی ایکشن ہوا تو بھرپور جواب دیں گے، فیصل واوڈا
  • نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوراً بلایا جائے جس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہو، فیصل واوڈا
  • بھارتی اقدامات ، نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فورا بلایا جائے جس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہو، فیصل واوڈا