چین کا خلائی تربیتی پروگرام پاکستان نے تاریخ رقم کردی
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
پاکستان نے چین کے خلائی تربیتی پروگرام میں شامل ہو کر تاریخ رقم کردی، پاکستان اپنے دو خلا بازوں کو تربیت کےلیے چین بھیجے گا۔
تفصیلات کے مطابق خلائی تحقیق کے سفرمیں پاکستان کی غیرمعمولی اور تاریخی پیش رفت جاری ہے، پاکستان چین کےخلائی اسٹیشن کےتربیتی پروگرام میں شامل ہونے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا.
یہ تجربات چینی خلائی اسٹیشن سی ایس ایس پر خلا کے سخت ماحول، مائیکرو گریویٹی اور انتہائی درجہ حرارت میں انجام دیے جائیں گے تاکہ ملک کے پہلے انسانی خلائی مشن کے سائنسی اثرات کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔چینی خلائی اسٹیشن سی ایس ایس زمین سے تین سو اسی کلو میٹر بلندی پر بانوے منٹ میں ایک چکر مکمل کرتا ہے اور اس کی رفتار سات اعشاریہ سات کلو میٹر فی سیکنڈ ہے۔
پاکستان اپنے دو خلا بازوں کو تربیت کےلیے چین بھیجے گا ، یہ مشن پاکستان کے سائنس دانوں اور نوجوانوں کے لیے خلا میں قدم رکھنے اور جدید تحقیق کا حصہ بننے کا سنہری موقع ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے پاکستانی خلابازوں کو تربیت دینے کے لیے چین کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے، جس میں پی ایچ ڈی ہولڈرز، تجربہ کار پائلٹس اور مخصوص جسمانی ضروریات کو پورا کرنے والے گریجویٹس سمیت میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کا انتخاب کیا گیا۔
سپارکو کے ڈائریکٹر شفاعت علی کا کہنا تھا کہ چین نے ابتدائی طور پر خلابازوں کی تربیت صرف اپنے شہریوں کے لیے مخصوص کی تھی، لیکن اب اس نے اس موقع کو پاکستان تک بڑھا دیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعلقات اور دوستی کو فروغ دیا گیا ہے۔
سپارکو کے ڈائریکٹر نے خواہشمند پاکستانی خلابازوں کے لیے ایک سخت تین مراحل پر مشتمل انتخابی عمل کا خاکہ پیش کیا اورکہا چین میں تربیتی پروگرام کے لیے صرف انتہائی قابل امیدواروں کا انتخاب کیا جائے، خلابازوں کے انتخاب کا عمل 2026 تک مکمل ہو جائے گا۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
کمزور کمیونٹیز کی مدد کیلئے سماجی پروگرام جاری رکھے جائیں: یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان ہلال امتیاز نے شعیب مہتا کے ساتھ آج ایوان صدر میں قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ۔ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان سویٹ ہوم کی کوششوں کا خیرمقدم کیا اور ملک بھر میں کمزور کمیونٹیز کی مدد کے لیے سماجی بہبود کے پروگراموں کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ زمرد خان نے بتایا کہ پاکستان سویٹ ہوم 2008ء میں جب سید یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم تھے تو صرف ایک اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے بچے کے ساتھ شروع ہوا تھا اور اس کے بعد سے یتیم اور پسماندہ بچوں کے لیے ایک ملک گیر اقدام بن گیا ہے۔ انہوں نے قائم مقام صدر کو سیدہ فاطمہ الزہرا دسترخوان کے بارے میں بھی بتایا جو روزانہ 7000 سے زائد افراد کو مفت کھانا فراہم کرتا ہے اور اس وقت سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور بالخصوص ملتان کے متاثرہ علاقے اور شجاع آباد میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ شجاع آباد سیلاب متاثرین کیمپ کا آغاز یوسف رضا گیلانی کے بڑے صاحبزادے سید عبدالقادر گیلانی ایم این اے کی مکمل تعاون اور رہنمائی سے گیا ہے۔