چینی کی کم از کم قیمت مقرر، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس وصولی کے لیے مقامی سطح پر تیار ہونے والی چینی کی کم از کم قیمت مقرر کر دی ہے۔
اس حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ چینی کی قیمت ہر 15 دن بعد چیک کرکے مقرر ہوا کرے گی۔اسی طرح، پاکستان شماریات بیورو کی رپورٹ میں درج قیمت سے 16روپے فی کلو گرام کم کرکے سیلز ٹیکس وصولی کے لیے چینی کی قیمت متعین ہوا کرے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان بیورو آف شماریات کی ویب سائٹ پر شائع کردہ چینی کی قیمت میں سے 16 روپے فی کلو گرام کی کمی کرکے ایکس مل قیمت مقرر کی جائے گی اور اسی کے مطابق سیلز ٹیکس وصولی ہوا کرے گی۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے چینی کی قیمت کے تعین کے لیے کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے جو اس حوالے سے کام کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چینی کی قیمت
پڑھیں:
نومنتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نومنتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد رکن مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی اور نورالحق قادری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جبکہ مسلم لیگ ن کے نیاز احمد، جے یو آئی کے عطا الحق اور پیپلز پارٹی کے طلحہٰ محمود کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے خواتین کی نشست پر آزاد رکن روبینہ ناز اور پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ جبکہ ٹیکنوکریٹ نشست پر آزاد رکن اعظم سواتی اور جے یو آئی کے دلاور خان کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ساتوں سینیٹرز جنرل نشست پر خیبر پختونخوا سے منتخب ہوئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق منتخب ارکان سینیٹ کی مدت 8 اپریل 2030 کو مکمل ہو گی۔