پنجاب میں ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس متعارف : اپلائی کیسے کریں، فیس کتنی ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
پنجاب پولیس نے ڈیجیٹل ای-لائسنس سسٹم متعارف کرایا ہے، جس سے صوبے بھر کے ڈرائیورز اپنے اسمارٹ فون پر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکتے ہیں۔
پنجاب پولیس کے مطابق اس اقدام کا مقصد سڑک پر بغیر لائسنس ڈرائیوروں کی تعداد کو کم کرنا اور تصدیقی عمل کو ہموار کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والا گینگ گرفتار
یہ نظام ٹریفک پولیس پنجاب کی ایک وسیع مہم کا حصہ ہے تاکہ تمام ڈرائیورز خواہ وہ موٹر سائیکلیں، کاریں، یا بھاری گاڑیاں چلا رہے ہوں، لائسنس کے ضوابط کی تعمیل کریں۔
ای-لائسنس کے نظام کے فعال ہونے کے بعد، گاڑی چلانے والے اپنے اپنے لائسنس کی ڈیجیٹل کاپی تک آسانی سے رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
اس الیکٹرانک دستاویز کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے ڈرائیونگ کی قانونی حیثیت کے ثبوت کے طور پر قبول کیا جائے گا۔
اپلائی کرنے کا طریقہشہری اپنے ڈیجیٹل لائسنس سرکاری پورٹل dlims.
یہ بھی پڑھیں: لاہور: ڈرائیونگ لائسنس سینٹرز پر عوام کا ہجوم، تعداد بڑھانے کا مطالبہ
صارفین سرکاری پورٹل پر ’لائسنس کی معلومات‘ سیکشن میں جاکر ’ای لائسنس‘ پر کلک کریں، وہاں اپنا شناختی کارڈ نمبر اور تاریخ پیدائش درج کریں، ان کے لائسنس کی پی ڈی ایف کاپی حاصل کرنے کے لیے ’ڈاؤن لوڈ‘ پر کلک کریں۔
ای لائسنس کی فیس کتنی ہے؟درخواست دہندگان کو برائے 150 روپے ٹیسٹ فیس ادا کرنا ہوگی، جبکہ لائسنسنگ فیس لائسنس میعاد کی مدت کی بنیاد پر مختلف ہے۔
ایک سالہ لائسنس کے لیے فیس ایک ہزار 930 روپے، 2 سال کے لیے 3 ہزار 330، 3 سال کے لیے 4 ہزار 680 روپے ہوگی، 4 سال کے لیے لائسنس کی فیس 6 ہزار 30 روپے جبکہ 5 سال کے لیے لائسنس کی فیس 7 ہزار 380 روپے ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ای لائسنس پاکستان پنجاب ڈرائیونگ لائسنسذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ای لائسنس پاکستان ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیونگ لائسنس سال کے لیے لائسنس کی
پڑھیں:
انٹرنیشنل میری ٹائم نمائش، کراچی کے شہریوں کیلیے ٹریفک پلان جاری
کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے پیش نظر شہریوں کیلیے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم اینڈ کانفرنس کا انعقاد 3 سے چھ نومبر تک ہوگا، جس میں کئی ممالک کے وفود شرکت کریں گے۔
ٹریفک پولیس نے نمائش کے دوران کراچی شہریوں کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا اور اپیل کی ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کیلیے عوام اس پر عمل کریں۔
ٹریفک پلان کے مطابق شاہراہ فیصل سے نرسری کی جانب آنے والی ہیوی ٹریفک کو اسٹیڈیم جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ایسی تمام گاڑیوں ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ، ملینیئم اور نیپا کا راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،
اس کے علاوہ ملینیئم مال - ڈالمیا روڈ اسٹیڈیم جانے والی ہیوی ٹریفک پر پابندی ہوگی جبکہ نیپا سے حسن اسکوائر جانے والا روڈ ہیوی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔
اپیل کی گئی ہے کہ ہیوی ٹریفک والے حضرات نیپا سے گلشن چورنگی، صفورا یا سہراب گوٹھ کا راستہ اختیار کریں، اس کے علاوہ نیو ٹاؤن سے یونیورسٹی روڈ اور اسٹیڈیم جانے والی ہیوی ٹریفک کو اجازت نہیں ہوگی جبکہ نیو ٹاؤن آنے والی ہیوی ٹریفک کو بلوچ پل کی جانب موڑ دیا جائے گا۔
اسی طرح لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر کی سڑک ہیوی ٹریفک کے لیے بند رہے گی، ہیوی گاڑیوں کو لیاقت آباد نمبر 10 سے بائیں جانب شاہراہ پاکستان، کریم آباد سے سہراب گوٹھ کی طرف جانے کی اجازت ہوگی۔
اس کے علاوہ سر شاہ سلیمان روڈ پر اسٹیڈیم جانے والی ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہوگی جبکہ حسن اسکوائر سے نیشنل اسٹیڈیم اور واپسی کا راستہ صرف چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلا رہے گا۔
محکمہ ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری اپنی گاڑیاں یا موٹر سائیکلیں سروس روڈ یا مین روڈ پر پارک نہ کریں۔