وزیر اطلاعات پنجاب کی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری کی تردید
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت کسی خاتون کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ خواتین نے پنجاب پولیس کی گاڑی حاصل کی، علیمہ خان اور ہمنوا خود ہی پولیس وین میں بیٹھیں۔
انھوں نے کہا کہ خواتین خواجہ سروس اسٹیشن پر پہنچ کر خود ہی اتر گئیں، بانی پی ٹی آئی سے ہمدردیاں دکھانے کے لیے فلاپ شو کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی شاہی انداز میں جیل کاٹ رہے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے ڈس انفارمیشن مہم شروع کی، وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت میدان جنگ میں شکست کو بھلا نہیں پارہا، آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن مہم شروع کی ہے، تمام بھارتی میڈیا جھوٹا بیانیہ پھیلانے میں مصروف ہے۔
اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا، اعجاز ملاح سمدر میں ماہی گیری کرتا تھا، اعجاز ملاح کو بھارتی کوسٹ گارڈز نے گرفتار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اعجاز ملاح کو ٹاسک دیکر پاکستان بھیجا، تاہم سیکیورٹی ایجنسیوں نے بھارتی ایجنسی کے لیے کام کرنے والے مچھیروں کو گرفتار کیا۔
اس دوران مچھیرے اعجاز ملاح کا اعترافی بیان بھی چلایا گیا۔