وزیر اطلاعات پنجاب کی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری کی تردید
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
وزیر اطلاعات پنجاب کی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری کی تردید WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت کسی خاتون کو گرفتار نہیں کیا گیا۔عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ خواتین نے پنجاب پولیس کی گاڑی حاصل کی، علیمہ خان اور ہمنوا خود ہی پولیس وین میں بیٹھیں۔
انھوں نے کہا کہ خواتین خواجہ سروس اسٹیشن پر پہنچ کر خود ہی اتر گئیں، بانی پی ٹی آئی سے ہمدردیاں دکھانے کے لیے فلاپ شو کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی شاہی انداز میں جیل کاٹ رہے ہیں۔واضح رہے کہ راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنماوں کو گرفتاری کے بعد رہا کر دیا گیا ہے، گورکھ پور ناکے کے قریب بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت متعدد خواتین گرفتارکیا گیا تھا۔
احتجاج کے دوران صاحبزادہ حامد رضا، عالیہ حمزہ اور شفقت اعوان کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔بعدازاں پولیس تحویل میں لی گئی خواتین نجی شادی ہال پہنچ گئیں، تمام خواتین پولیس وین سے اتر کا شادی ہال کے لان میں بیٹھ گئیں۔ پولیس افسران بھی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کیساتھ موجود ہیں، شادی ہال کا مرکزی گیٹ بند کر دیا گیا، عام افراد کا داخلہ روک دیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم نامہ جاری
وزیر اعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور---فائل فوٹوپی ٹی آئی کے 5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے مطابق علی امین گنڈاپور اور دیگر ملزمان روپوش ہوچکے ہیں، علی امین گنڈا پور، حماد اظہر اور دیگر ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہوئے ہیں، پولیس کی ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست مناسب ہے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے تحریری حکم جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف لاہور کے تھانہ مستی گیٹ میں مقدمہ درج ہے۔