لاہور: اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
لاہور میں ڈولفن اسکواڈ نے اسلحہ کی نمائش کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق گلبرگ ویگو ڈالہ پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزم ڈالہ پر سرعام اسلحہ کی نمائش کررہا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ ڈولفن نے دوران پٹرولنگ ڈالے کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا تھا۔ملزم کے قبضہ سے دو جدید آٹومیٹک رائفلز،دو پستول،میگزینز، گولیاں برآمد کر لی گئیں۔گرفتار ملزم عقیل جعفری کو تھانہ غالب مارکیٹ کے حوالے کردیا گیا۔
اس متعلق ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا تھا کہ ویگو ڈالہ پر اسلحہ کی نمائش پبلک ہراسمنٹ کے زمرے میں آتی ہے۔اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ معاشرے میں بگاڑ کا باعث بنتے ہیں۔ڈالہ کلچر پر اسلحہ کی نمائش کیخلاف بھرپور کار روائیاں جاری رہیں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلحہ کی نمائش
پڑھیں:
کراچی، پولیس مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 منشیات فروش گرفتار، 5 کلو سے منشیات اور اسلحہ برآمد
کراچی:شہر قائد کے علاقے ڈاکس میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 5 کلو گرام سے زائد منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکس پولیس نے کیماڑی مچھر کالونی سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت شاہنواز کے نام سے کی گئی۔
گرفتار ملزمان سے پانچ کلو گرام زائد منشیات اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ، گرفتار ملزمان منشیات فروش ہیں اور ماما یعقوب کا منشیات کا نیٹورک آپریٹ کرتے تھے ۔