ملتان، ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کی یوم انہدام جنت البقیع ماتمی ریلی کی ویڈیو رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
اسلام ٹائمز: ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں نے کہا کہ ایک سو سال ہوگئے ہیں، جنت البقیع کے مزارات کو شہید کیا گیا، لیکن عالم اسلام خاموش تماشائی بنا ہوا ہے، جنت البقیع میں آل رسول، صحابہ کرام اور ازواج مطہرات کی قبروں کی بے حرمتی کی گئی، عالم اسلام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ثقلین نقوی
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں یوم انہدام جنت البقیع منایا گیا، اسلام آباد، لاہور، کراچی اور دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے زیرِاہتمام سالانہ یوم انہدام جنت البقیع ریلی گھنٹہ گھر چوک سے نواں شہر چوک تک نکالی گئی، ریلی میں خواتین، مرد اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت صوبائی صدر عزاداری ونگ ممبر ڈویڑنل امن کمیٹی انجینئر سخاوت علی سیال، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ اقتدار نقوی، سلیم عباس صدیقی، علامہ طاہر نقوی مخدوم حسن مشہدی نے کی۔ ریلی کے شرکا نے جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں نے کہا کہ ایک سو سال ہوگئے ہیں، جنت البقیع کے مزارات کو شہید کیا گیا، لیکن عالم اسلام خاموش تماشائی بنا ہوا ہے، جنت البقیع میں آل رسول، صحابہ کرام اور ازواج مطہرات کی قبروں کی بے حرمتی کی گئی۔
عالم اسلام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کے لیے اپنی آواز بلند کریں، اس موقع پر علامہ فضل محمدی، علامہ غلام جعفر انصاری، مولانا علی حسنین، صابر حسین بلوچ نے خطاب کیا، جبکہ ریلی میں سید اقبال مہدی زیدی، عون رضا انجم، وسیم عباس زیدی، حسنین انصاری، فخر نسیم صدیقی، عقیل ترگڑ، علی مصدق، ظفر زیدی، جواد جعفری، تیمور علی، کمیل زیدی اور دیگر موجود تھے۔ ریلی کے شرکا نے نوحہ خوانی اور ماتم داری بھی کی۔ ریلی کی سکیورٹی کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جنت البقیع عالم اسلام
پڑھیں:
کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے
فائل فوٹو۔جناح اسپتال کراچی کے واش روم میں بچے کی پیدائش کے معاملے پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرکو جمع کروا دی۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا متاثرہ خاتون رات ساڑھے 9 بجے گائنی وارڈ میں آئی، گائنی وارڈ میں کسی نے بھی خاتون کو طبی امداد نہیں دی۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق خاتون کا الٹرا ساؤنڈ نہیں کروایا گیا اور چہل قدمی کا مشورہ دیا گیا۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق کنسلٹنٹ اور آر ایم او ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے، مریضوں کے ساتھ آنے والے مرد گائنی وارڈ کے احاطےمیں موجود تھے۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق میڈیکل آفسر کو محکمہ صحت بھیجنے اور ڈیوٹی پر موجود پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی 3 ماہ مزید ٹریننگ کی تجویز ہے۔
جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں سیکیورٹی گارڈز کی ڈیوٹی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی کی جانب سے بنائی گئی رپورٹ سیکریٹری اور وزیر صحت کو دے دی گئی۔