امریکہ میں بھارتی شہری پر سکھ رہنما کے قتل کی سازش کا مقدمہ، بھارت کا چہرہ بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
امریکی عدالت نے بھارتی شہری نکھل گپتا پر سکھ رہنما گروپتونت سنگھ پنون کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں باضابطہ طور پر مقدمہ چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ امریکی جج نے نکھل گپتا پر فردِ جرم عائد کرتے ہوئے 3 نومبر 2025 کو مقدمے کی باقاعدہ سماعت مقرر کی ہے۔
عدالت نے نکھل گپتا کے قبضے سے ملنے والی 15,000 امریکی ڈالر کی نقد رقم بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ رقم مبینہ طور پر بھارت کے سابق انٹیلی جنس افسر کی جانب سے کرائے کے قاتل کو ادا کرنے کے لیے فراہم کی گئی تھی۔
نکھل گپتا کو جون 2023 میں جمہوریہ چیک سے گرفتار کیا گیا تھا اور ایک سال بعد امریکہ کے حوالے کیا گیا۔ اس کیس نے بین الاقوامی سطح پر بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے متنازع کردار کو بے نقاب کر دیا ہے۔
امریکی تفتیشی اداروں کے مطابق، بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے امریکہ میں مقیم سکھ رہنما کے قتل کی سازش رچائی گئی تھی، جو کہ عالمی قوانین اور امریکہ کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
یہ مقدمہ بھارت کی خفیہ کارروائیوں پر عالمی برادری میں تشویش پیدا کر رہا ہے اور بھارت کے نام نہاد جمہوری چہرے کو داغدار کر رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال میں مبینہ غفلت، نومولود بچی کا انگوٹھا کٹ گیا، مقدمہ درج
---فائل فوٹوراولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں مبینہ طبی غفلت کے باعث نومولود بچی کا انگوٹھا کٹ گیا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔
پولیس کے مطابق تھانہ نیو ٹاؤن میں بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈاکٹرز نے اہل خانہ کو بتایا کہ نرس سے غلطی کے باعث بچی کا انگوٹھا کٹ گیا۔
راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال سے اغوا کئے گئے نوزائیدہ بچے کو سائنٹیفک ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے بازیاب کرالیا گیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اسپتال انتظامیہ نے واقعے کی انکوائری کرانے کی یقین دہانی کرائی، تاہم تاحال اہلِ خانہ کو حقائق سے آگاہ نہیں کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق میڈیکو لیگل رپورٹ میں بھی نومولود بچی کا انگوٹھا ضائع ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کو سانس لینے میں دشواری کے باعث ہولی فیملی اسپتال کی نرسری میں داخل کیا گیا تھا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔