کراچی، پولیس اہلکاروں پر علاقہ مکینوں کا ڈنڈوں سے تشدد
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
کراچی میں واقع نصرت بھٹو کالونی میں علاقہ مکینوں نے پولیس اہلکاروں پر مبینہ تشدد کیا ہے۔
پولیس کے مطابق آن ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کو علاقہ مکینوں نے یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
دو پولیس اہلکاروں توقیر اور ماجد کو زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار مشکوک شخص کا پیچھا کرتے ہوئے گلی میں داخل ہوئے تھے۔
زخمی اہلکار شارع نورجہاں تھانے میں تعینات ہیں، جنہیں سر پر ڈنڈے لگنے سے چوٹیں آئی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پولیس اہلکاروں
پڑھیں:
کراچی، کورنگی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں تنظیم فلور مل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مشتبہ افراد نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں دو ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے موقع سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور موبائل فونز برآمد کر لیے، زخمی ملزم اور ہلاک ڈاکوؤں کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے کریمنل ریکارڈ اور گروہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔