سنیتا آہوجا نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے طلاق کے حوالے سے زیرِ گردش خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
گووندا تقریباً 4 دہائیوں سے سنیتا آہوجا کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہیں، مگر گزشتہ چند ماہ سے ان کی طلاق سے متعلق خبریں زیرِ گردش ہیں۔
اب ان گردش کرنے والی خبروں پر سنیتا آہوجا نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔
بھارتی میڈٰیا کی رپورٹس کے مطابق سنیتا آہوجا نے مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ کسی بھی بات پر اس وقت تک یقین نہ کریں جب تک کہ میں یا گووندا خود کچھ نہ کہیں کیونکہ لوگ کچھ بھی بولتے ہیں۔
خیال رہے کہ رواں سال فروری سے خبریں سامنے آ رہی ہیں تھیں کہ گووندا اور سنیتا آہوجا نے شادی کے 38 سال بعد طلاق کے لیے درخواست دائر کی ہے۔
گووندا کے وکیل للت بندل نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ سنیتا آہوجا نے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔
بعد ازاں انہوں نے کہا تھا کہ گووندا اور سنیتا اب دوبارہ ایک ساتھ ہیں۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سنیتا ا ہوجا نے
پڑھیں:
’ایکس‘ اکاؤنٹ کے معاملے پر عمران خان سے جیل میں تفتیش: ’وی ٹاک‘ میں اہم خبروں پر تبصرہ
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اہم تبصرہ ایکس اکاؤنٹ جیل میں تفتیش عمران خان وی ٹاک وی نیوز