امریکی کمپنیاں پاکستان میں معدنیات کے شعبے سے استفادہ کریں: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے امریکی وفد نے ملاقات کی ہے جس میں معدنی شعبے میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد کی قیادت سینئر بیورو آفیشل اور قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری، بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز، یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف سٹیٹ نے کی، وفد پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔
وزیراعظم نے فورم میں امریکی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں وسیع استعداد موجود ہے اور امریکی کمپنیوں کو اس ترجیحی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونا چاہیے۔
سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
دوطرفہ تناظر اور علاقائی امن و سلامتی کے حوالے سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے تجارت اور سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
یتیم ،بچوں کو ایس او ایس ویلجز میں چھت، معیاری تعلیم فراہم کرنا قابل تحسین : مریم نواز
اس موقع پر قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری میئر نے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کو مبارکباد دی، انہوں نے پاکستان کے معدنیات کے شعبے کی وسیع استعداد کا اعتراف کیا اور امریکی کمپنیوں کی جانب سے اس شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی سے آگاہ کیا۔
قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری میئر نے مشترکہ دلچسپی کے امور پر پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی امریکی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں ہے۔
ہال روڈ؛ موبائل اسیسریز کا کاؤنٹر لگانے پر گولیاں چل گئیں
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ سطح حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری پاکستان کے کے ساتھ
پڑھیں:
بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے اعلیٰ سطحی وفد نے شنگھائی میں ملاقات کی۔
وفد میں جنرل منیجر گی لیانگ، اسسٹنٹ جنرل منیجر ہانگ شیاؤ اور سیکریٹری وومینگ ینگ شامل تھے۔
اس موقع پر بیلٹ اینڈ روڈ انفارمیشن انڈسٹری یونین کے مشیر سونگ لنگ بن، چیف کنسلٹنٹ بے چی اور کنسلٹنٹ بیلن نے بھی بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔
فنکار برادری کا اسرائیلی فلمی اداروں کے خلاف بائیکاٹ کا اعلان
وفود نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری اور دیگر اہم منصوبوں پر بریفنگ دی، اس کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل اور گرین انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق بھی تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔
بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے اہم تعمیراتی منصوبوں میں کلیدی کردار ادا کرنے پر چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کی کارکردگی کو سراہا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔
ڈالروں کی ہوس!باپ کے آخری لمحات دکھانے پرخواتین ولاگرزتنقید کی زد میں آگئیں
اس ملاقات میں سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیر برائے توانائی ناصر شاہ بھی موجود تھے۔