نادرا نے عالمی شہرت یافتہ ارشد چائے والا کی پاکستانی شہریت معطل کردی
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے ارشد خان چائے والے کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کیخلاف درخواست پر نادرا اور امیگریشن ڈپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ مدعا عیلہان کو17اپریل کیلیے نوٹس جاری کر دیئے۔جسٹس جواد حسن کی سربراہی میں بینچ نے متعلقہ اداروں کے سینئر افسروں کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ ساتھ لیکر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ حکومتی وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار پاکستانی شہریت کے متعلق ثبوت پیش نہیں کر سکا جس کے باعث اس کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیے گئے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسکا موکل پاکستانی شہری ہے کیونکہ اس کی فیملی کے پاس پاکستانی شہریت کی دستاویز موجود ہے۔ نادرا نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی آرڈیننس 2000 کے سیکشن 18 کی سراسر خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر کسی قانونی جوازکے درخواست گزار کے شناختی کارڈ کو بلاک کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ڈی ایس پی صدر رحیم یارخان معطل
رحیم یار خان:کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر ڈی ایس پی صدر رحیم یارخان محمد اسلم کو معطل کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق ڈی ایس پی محمد اسلم کو فوری طور پر آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی صدر رحیم یارخان محمد اسلم کی معطلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔