کوئٹہ میں گرین بس سروس بدستور معطل
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں گرین بس سروس بدستور معطل ہے۔
بس سروس انتظامیہ کے مطابق شہر میں گرین بس سروس 30 مارچ کو سیکیورٹی وجوہات کے پیشِ نظر معطل کی گئی تھی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گرین بس سروس کی بحالی سے متعلق فیصلے کے لیے آج اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ شہر میں گرین بسیں سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی سے بلیلی تک چلائی جاتی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سب انسپکٹر کی بھرتیاں، پنجاب پبلک سروس کمیشن نے اشتہار جاری کردیا
سٹی 42 : پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے سب انسپکٹر کی بھرتی کیلئے اشتہار جاری کردیا گیا ہے۔
پبلک پنجاب پولیس میں سب انسپکٹر کی 300 خالی آسامیوں پربھرتی کئےجائیں گے، سب انسپکٹر کی بھرتی بذریعہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کےذریعےکی جائے گی۔
پبلک سروس کمیشن کے جاری اشتہار کے مطابق ضلع لاہور 29 اور شیخوپورہ میں 23سب انسپکٹرز بھرتی ہوں گے۔ گریڈ 14 کی سیٹ کیلئے عمر کی حد20سے25 سال مقرر کی گئی ہے۔ مردکیلئے قد 5فٹ7انچ اورخواتین کیلئے 5فٹ2 انچ ہوگا ۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
عمر میں کوئی رعائت نہیں ، جبکہ تعلیمی قابلیت بی اے سیکنڈ ڈویژن رکھی گئی ہے۔