ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ؛ پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
لاہور:
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے آئرلینڈ ویمن ٹیم کو 38 رنز سے شکست دے دی۔
آئرلینڈ کی ٹیم 218 رنز کے تعاقب میں 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آئرلینڈ کی طرف سے گیبی لوئس اور ایمی ہنٹر نے 44، 44 رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے ڈیانا بیگ نے چار، نشرہ سندھو نے تین اور سعدیہ اقبال نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل، پاکستانی ٹیم 49ویں اوور میں 217 رنز پر آوٹ ہوگئی تھی، عالیہ ریاض 52 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہیں جبکہ سدر امین نے 51 اور منیبہ علی نے 32 رنز بنائے۔
آئرلینڈ کی جینی میگوئر نے تین، آرلینے کیلی نے دو اور کارا مری نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
لاہور میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 11 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز بھی جیت لی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے جنوبی افریقا کوشکست دے کر میچ اور سیریز اپنے نام کرلی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹ سے مات دی اور 3 میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی ہے۔
پاکستان نے جنوبی افریقا کا 140 رنز کا ہدف 6 وکٹ کے نقصان پر 19 اوورز میں حاصل کرلیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے وہئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 139 رنز بنائے۔ریزا ہینڈریکس34، کپتان ڈونون فریرا 29 اور ڈیوالڈ بریوس21 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔
میچ کے آغاز سے پاکستانی بولنگ لائن جنوبی افریقی بیٹرز پر حاوی رہی، پہلے ہی اوور میں شاہین آفریدی نے 2 وکٹ لے لی۔ شاہین آفریدی نے میچ میں مجموعی طور پر 3 وکٹ لیں۔ فہیم اشرف اور عثمان طارق نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔