سندھ کے تحفظات جائز ،سکھر موٹروے جلد تعمیر کرینگے، وزیراعظم کا وزیراعلی سندھ کو خط
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
سندھ کے تحفظات جائز ،سکھر موٹروے جلد تعمیر کرینگے، وزیراعظم کا وزیراعلی سندھ کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)حیدرآباد سکھر موٹروے پر سندھ اور وفاق کے درمیان تنازع میں وزیراعظم نے وزیراعلی سندھ کو خط لکھ دیا اور یقین دلایا ہے کہ اس کی تعمیر جلد ہوگی۔
زرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو تحریر کردہ اپنے خط میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میری ذاتی توجہ ہے اور دلچسپی ہے کہ حیدرآباد موٹروے جلد تعمیر ہو، حیدرآباد اور سکھر موٹروے کو جلد پی ایس ڈی پی کا حصہ بنایا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ منصوبے کو پبلک پرائیوٹ موڈ پر بنانا چاہا لیکن کامیاب نہ ہوسکے، سندھ کے تحفظات جائز ہیں، موٹروے کی تعمیر جلد شروع کریں گے۔
یاد رہے کچھ روز قبل میئر مرتضی وہاب نے بھی ایک پریس کانفرنس میں وفاق سے قومی شاہراہ کی حالت زار بیان کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے موٹروے کی تعمیر کا مطالبہ کیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وزیراعلی سندھ سکھر موٹروے
پڑھیں:
گورنر سندھ سے مبشر میر کی قیادت میں کراچی ایڈیٹرز کلب کے وفد کی ملاقات
سید محمد نہال ہاشمی نے کراچی ایڈیٹرز کلب کی صحافتی خدمات اور عوامی آگاہی کے فروغ میں کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کلب مستقبل میں بھی مثبت، ذمہ دار اور تعمیری صحافت کے فروغ میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کراچی ایڈیٹرز کلب کے صدر مبشر میر کی قیادت میں وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں آزاد اور ذمہ دار صحافت، قومی ترقی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ آزاد، ذمہ دار اور مثبت صحافت جمہوری معاشرے اور قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، جبکہ صحافت عوام میں شعور، آگاہی اور قومی یکجہتی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت میرٹ کی بنیاد پر طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا رہے ہیں اور حکومت نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔
سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ وہ آئین کے تحت حاصل اختیارات کو عوامی فلاح، صوبے کی ترقی اور بہتر طرز حکمرانی کے لیے بروئے کار لاتے رہیں گے۔ انہوں نے کراچی ایڈیٹرز کلب کی صحافتی خدمات اور عوامی آگاہی کے فروغ میں کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کلب مستقبل میں بھی مثبت، ذمہ دار اور تعمیری صحافت کے فروغ میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔ وفد میں نذیر لغاری، منظر نقوی، مختار احمد بٹ، حمیر انور، نعیم طاہر، ندیم اسرار عثمانی، جاوید ملک، نعیم الدین، تنظیم جاوید، علی اصغر اور اقبال جمیل سمیت دیگر اراکین شامل تھے۔