اسلام آباد:

وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیوسینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت کے استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی ہے اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں۔

وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق وزارت خزانہ میں عالمی پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے والی فرم الویریز اینڈ مارسل کے وفد نے وزیر خزانہ سے ملاقات کی، یہ ملاقات پاکستان میں نج کاری کے عمل اور خودمختار ویلتھ فنڈ کے قیام کے سلسلے میں جاری مشاورت کا حصہ تھی۔

اعلامیے کے مطابق الویریز اینڈ مارسل کے وفد کی قیادت ڈویژن ایگزیکٹو پیٹر بریگزنے کی، ان کے ہمراہ منیجنگ ڈائریکٹر عبداللہ الاِبعاری اور گلوبل ہیڈ آف سوورین ایڈوائزری رضا باقر بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران پیٹر بریگز نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے الویریز اینڈ مارسل کے مضبوط عزم کا اظہار کیا اور اس خطے کی ابھرتی ہوئی منڈیوں میں کمپنی کی طویل المدتی حکمت عملی کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے پر غور کر رہی ہے تاکہ حکومت کو نجکاری کے عمل میں مدد فراہم کی جا سکے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کیا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ سرمایہ کاری اور طویل مدتی ترقی کے لیے بے پناہ مواقع فراہم کرتی ہے۔

وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے الویریز اینڈ مارسل کی دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے نج کاری اور سوورین ایڈوائزری میں کمپنی کی مہارت اور بالخصوص بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے ضمن میں ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع کو مؤثر انداز میں کھولنے کے لیے ان کے ممکنہ کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نج کاری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اب تک 24 سرکاری اداروں کو نج کاری کی فہرست میں شامل کیا جا چکا ہے۔

محمد اورنگزیب نے گزشتہ 14 ماہ کے دوران پاکستان کی معیشت میں ہونے والی بہتری کا ذکر کیا اور کہا کہ معیشت کے استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی ہے اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں۔

انہوں نے عالمی شپنگ کمپنی اے پی مولر میرکس کی جانب سے میری ٹائم سیکٹر میں بڑی سرمایہ کاری کے حالیہ اعلان کا حوالہ دیا، اس کے ساتھ ساتھ مقامی سرمایہ کار اور کاروباری حضرات بھی نئے جوش و جذبے سے ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے آگے آ رہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ سب معاشی بہتری کی واضح علامتیں ہیں اور پاکستان کی ترقی کے لیے امید افزا اشارے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت کا وژن وزیراعظم شہباز شریف کے اہداف کے عین مطابق ہے، جس کا مقصد پاکستان میں تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ دینا اور خطے میں ابھرتے ہوئے اقتصادی کوریڈور سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ الویریز اینڈ مارسل کے ساتھ شراکت داری پاکستان اور اس کی معیشت کے لیے ایک خوش حال مستقبل کی بنیاد رکھے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محمد اورنگزیب نے سرمایہ کاری پاکستان میں انہوں نے معیشت کے کاری کے نج کاری کہا کہ نے کہا کے لیے

پڑھیں:

پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ، سید مصطفی کمال

صحت کے وزیر سید مصطفی کمال نے بین الاقوامی شراکت داروں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں شراکت داری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔بیجنگ میں گلوبل ہیلتھ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جدت سازی اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔وفاقی وزیر نے عالمی شراکت داروں کو سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتے ہوئے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انہیں اس سلسلے میں تمام ممکنہ تعاون فراہم کیا جائے گا۔

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ، سید مصطفی کمال
  • پاکستان میں الیکٹرک اور ہائبریڈ گاڑیوں کی صنعت میں ترقی، بی وائی ڈی کے بڑے منصوبے کا انکشاف
  • حکومت معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے اور سرکاری اداروں میں میرٹ لانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم
  • صدر مملکت سے سعودی سفیر کی ملاقات، تجارت، معیشت، ثقافت پر تبادلہ خیال
  • پاکستان میں اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے، اسحاق ڈار
  • سرمایہ کاری کے لیے پاکستان بہترین مقام بن چکا ہے، وفاقی وزیر نجکاری کمیشن
  • پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے: اسحاق ڈار
  • پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم تعاون کے نئے باب کا آغاز،معاہدے پردستخط  
  • پاکستان میں اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے: اسحاق ڈار
  • پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق