انسٹاگرام پر محبت؛ امریکی خاتون شادی کیلئے بھارت کے ایک چھوٹے سے گاؤں پہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
عشق نہ پوچھے ذات پات، رنگ نسل یا امیری غریبی اور ایسا ہی ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ایک گاؤں میں جہاں ایک گوری میم دیہاتی نوجوان سے شادی کرنے پہنچ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آندھرا پردیش کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں کافی ہلچل ہے اور یہ بے نام سا گاؤں اب خبروں کی زینت بن چکا ہے۔
اس کی وجہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پنپنے والی ایک لو اسٹوری ہے۔ جس میں رومیو دیہاتی نوجوان اور جولیٹ امریکی حسینہ ہے۔
جوڑے کی انسٹاگرام پر بات چیت کو صرف 14 ماہ ہی ہوئے ہیں جس کا آغاز صرف ایک میسیج Hi سے ہوا تھا۔
View this post on InstagramA post shared by Jaclyn Forero (@jaclyn.
اس مختصر عرصے کی گفتگو کے دوران جوڑے نے جان لیا وہ دونوں ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں۔
بس پھر کیا تھا گوری میم نے امریکا سے پرواز بھری اور آندھرا پردیش کے گاؤں پہنچ گئیں اور شادی کا اعلان بھی کردیا۔
امریکی خاتون کا نام جیکولین فاریرو ہے اور پیسے کے اعتبار سے ایک فوٹوگرافر ہیں جب کہ بھارتی نوجوان کا نام چندن ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Jaclyn Forero (@jaclyn.forero)
جیکولین فاریرو نے بتایا کہ انسٹاگرام پر گفتگو کے دوران میں نے چندن سے اپنی والدہ کی گفتگو بھی کرائی تھی۔
امریکی خاتون نے مزید کہا کہ زندگی کے اتنے بڑے فیصلے پر اپنی والدہ کو اعتماد میں لیا ہے اور پھر شادی کرنے بھارت آئی ہوں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انسٹاگرام پر
پڑھیں:
پی سی بی کا سخت مؤقف، اینڈی پائیکرافٹ کے معاملے پر پاکستان کے سامنے تجاویز رکھ دی گئیں
پاکستان کی جانب سے پاک بھارت کرکٹ میچ کے ریفری کو ہٹانے کے مطالبے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل معاملے کو حل کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔ پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کے معاملے پر پی سی بی اپنے سخت مؤقف پر قائم ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر اینڈی پائیکرافٹ کو نہیں ہٹایا گیا تو ہم بقیہ میچز نہیں کھیلیں گے ۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل معاملے کو سلجھانے کے لیے درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کررہا ہے اور اس حوالے سے پی سی بی کے سامنے کچھ تجاویز رکھی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پورے ٹورنامنٹ کے بجائے صرف پاکستان کے میچز سے پائیکرافٹ کو ہٹانے کی تجویز دی گئی ہے اور یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان کے میچز میں پائیکرافٹ کی جگہ رچی رچرڈسن کو لگایا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔