پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب میں کون کون پرفارم کرنیوالاہے ؟ نام سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ 10 کی افتتاحی تقریب 11 اپریل کو ہوگی، نامور فنکار عابدہ پروین، علی ظفر، ابرار الحق، نتاشہ بیگ اور طلحہ سمیت دیگر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
پاکستان سپر لیگ کے دسویں سیزن کا 11 اپریل سے آغاز ہورہا ہے، افتتاحی تقریب روالپنڈی میں منعقد ہوگی، جس میں نامور گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
ذرائع کے مطابق افتتاحی تقریب شام 7 بجے شروع ہوگی، نامور گلوکارہ عابدہ پروین بھی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی، جبکہ گلوکار علی ظفر، ابرار الحق، نتاشہ بیگ اور طلحہ انجم بھی آواز کا جادو جگائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افتتاحی تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا جبکہ ڈرون شو اور لیزر شو کا بھی اہتمام ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: افتتاحی تقریب
پڑھیں:
وزیر دفاع: کابل کو پاکستان میں امن کی ضمانت دینی ہوگی
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کی حکومت، خاص طور پر طالبان رجیم، دہشت گرد گروپوں کی پشت پناہی بند کرے اور پاکستان میں امن کی ضمانت دے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے واضح کیا کہ ٹی ٹی پی یا بی ایل اے جیسے دہشت گرد گروپ پاکستان میں دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے اور افغانستان کی سرزمین سے کسی بھی قسم کی دراندازی مکمل طور پر بند ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دو ہمسایوں کے تعلقات میں بہتری تبھی ممکن ہے جب دہشت گردی کی روک تھام یقینی ہو، اور ثالثی کے ذریعے پاکستان کے مفادات کی مکمل حفاظت کی جائے گی۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ سابق فاٹا کے لوگ وفاقی حکومت کی مخلصانہ کوششوں کو سمجھتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر طاقت کے استعمال سے ملک کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔