تیز رفتار گاڑی چلانے والے خبردارہو جائیں،اہم خبر آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
ابوظہبی نے دو بڑی شاہراہوں پر رفتار کی نئی حد کا اعلان کر دیا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر مقام ابوظہبی موبلٹی نے شیخ خلیفہ بن زاید انٹرنیشنل روڈ (E11) پر رفتار کی حد کو 160 سے کم کر کے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔نئی حدِ رفتار کا اطلاق 14 اپریل 2025 سے شروع ہو رہا ہے۔
ابوظہبی-سوئیہان روڈ (E20) پر رفتار کی حد 120 سے کم کر کے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی جائے گی جس کا اطلاق 14 اپریل 2025 سے ہو گا۔حال ہی میں نظر ثانی شدہ رفتار کی حد امارات میں سڑک کی حفاظت کو بڑھانے اور ٹریفک حادثات کو کم کرنے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
ابوظہبی پولیس نے گاڑی چلانے والوں پر زور دیا کہ وہ نئی رفتار کی حد پر عمل کریں اور سڑک استعمال کرنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے احتیاط سے گاڑی چلائیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: رفتار کی حد
پڑھیں:
اسلام آباد میں سیلابی ریلے میں گاڑی سمیت بہہ جانے والے کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی لاش مل گئی، بیٹی کی تلاش جاری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں آنے والے سیلابی ریلے میں گاڑی سمیت بہہ جانے والے کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی لاش مل گئی ہے جبکہ ان کی بیٹی کی تلاش تیسرے روز بھی جاری ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں شدید بارش کے باعث پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل اسحاق اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر سے نکلے کہ ان کی گاڑی خراب ہو گئی اور اسی دوران پانی کا ریلا آ گیا جس میں دونوں باپ بیٹی گاڑی سمیت پانی میں بہہ گئے تھے۔
گزشتہ دو روز سے گاڑی سمیت لاپتہ ہونے والے باپ اور بیٹی کی تلاش کا کام جاری تھا اور گزشتہ روز نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا تھا جس کے بعد اب دریائے سواں کے داخلی و خارجی راستوں پر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔
سیاسی اختلافات کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا چاہئے،حافظ نعیم الرحمان
ریسکیو ٹیموں کو گزشتہ روز گاڑی کا بمپر اور سائیڈ مرر ملے تھے تاہم گاڑی کا کچھ پتہ نہیں چل سکا تھا۔
ریسکیو حکام کی جانب سے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ بارش رکنے کے بعد پانی کی سطح کم ہونے کے باعث آج دریائے سواں میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا جائے گا۔
اب ریسکیو ٹیموں کو دریائے سواں سے بہہ جانے والے کرنل ریٹائرڈ اسحاق کی لاش مل گئی ہے جبکہ بیٹی بیٹی کی تلاش کا کام جاری ہے۔
مزید :