کوئٹہ: مستونگ روڈ پر نامعلوم افراد کی پولیس موبائل پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں کوئٹہ کو خطرناک دہشتگردی سے بچا لیا گیا، سی ٹی ڈی بلوچستان
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مستونگ روڈ پر نیو سریاب کی حدود میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے باعث تین پولیس اہلکاروں کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔
شاہد رند کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
انہوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ سماج دشمن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں کوئٹہ میں دہشتگردی کے 2 واقعات، ماں بیٹا جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت 12 افراد زخمی
ترجمان حکومت نے کہاکہ بلوچستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اہلکار شہید پولیس موبائل دہشتگردی فائرنگ کوئٹہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اہلکار شہید پولیس موبائل دہشتگردی فائرنگ کوئٹہ وی نیوز پولیس موبائل اہلکار شہید روڈ پر
پڑھیں:
پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
پشاور کے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہوگیا جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں، دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور ڈاکٹر سعید کا کہنا ہے کہ تھانے میں موجود بارودی مواد میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہوا، حملے کے کوئی شواہد نہیں ملے، تھانے میں تین سی ٹی ڈی اہلکار تھے جن میں سے ایک شہید جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔سی سی پی او نے کہا کہ دھماکے سے عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوا جس میں اہلکار کی شہادت ہوئی، چار ملزمان کو تھانے سے نکالا جا چکا ہے۔دوسری جانب سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز نے بتایا کہ تھانہ سی ٹی ڈی اور اطراف کےعلاقوں کو سیل کر کے نفری تعینات کی گئی ہے، دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے۔