زاہد اختر زمان کی امجد پرویز سے ملاقات، لیگل ٹیم کی کارکردگی کو سراہا
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے چیف سیکرٹری پنجاب کو آفس کے مختلف حصوں کا دورہ کروایا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب پر مکمل اعتماد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی ایڈووکیٹ جنرل کے آفس آمد، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز سے ملاقات کی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے چیف سیکرٹری پنجاب کو آفس کے مختلف حصوں کا دورہ کروایا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز پر مکمل اعتماد ہے جن وکلا کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نامزد کریں گے انہی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز کی قیادت میں لیگل ٹیم پنجاب کی جانب سے عدالتوں کی بہترین معاونت کررہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز چیف سیکرٹری پنجاب
پڑھیں:
پولیس بہترین کارکردگی کے ذریعے اپنے تاثر کو بہتر بناسکتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک دہشتگردی جیسے مسائل سے دوچار ہے، ہمارے جوانوں نے بہت قربانیاں دیں ہیں، کچے کے علاقے کچھ عرصے پہلے تک بحران سے دوچار تھے، یقین دہانی کرواتا ہوں کہ ان شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عوام کا تحفظ، انصاف کی فراہمی اور قانون شکن عناصر کو عدالتوں کے کٹہرے میں لانا پولیس فورس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں 132ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا آج 300 سے زائد خواتین اپنی ٹریننگ مکمل کررہی ہیں، مجھے خواتین کی کامیابی پر بہت خوشی ہوئی کہ ایک تازہ دم دستہ عوام کی خدمت کےلیے تیار ہے، شہریوں کو پر امن زندگی دینے کی ذمے داری اب آپ پر عائد ہوتی ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک دہشتگردی جیسے مسائل سے دوچار ہے، ہمارے جوانوں نے بہت قربانیاں دیں ہیں، کچے کے علاقے کچھ عرصے پہلے تک بحران سے دوچار تھے، یقین دہانی کرواتا ہوں کہ ان شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ پولیس کی فلاح و بہبود ہمیشہ سے میری اولین ترجیح رہی ہے، مستقبل میں بھی پولیس کے تمام مسائل کو بہتر اور ترجیحی انداز میں حل کیا جائے گا، پاس آؤٹ ہونے والے جوان فیلڈ میں جا کر سندھ پولیس کا نام مزید روشن کریں گے۔ مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ پولیس اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعے ہی اپنے امیج (تاثر) کو بہتر بنا سکتی ہے، عوام کا تحفظ، انصاف کی فراہمی اور قانون شکن عناصر کو عدالتوں کے کٹہرے میں لانا پولیس فورس کی بنیادی ذمہ داری ہے، سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔