اسلام آباد ہائیکورٹ میں کوٹہ کیسز سننے والا لارجر بینچ تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق کوٹہ کیسز سننے والا نیا بنچ قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم کر دیا گیا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں آنے والے 2 نئے ججز بھی بینچ میں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بینچ تبدیلی کا ایک اور معاملہ سامنے آگیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں کوٹہ کیسز سننے والا لارجر بنچ تبدیل کردیا گیا، جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق بھی لارجر بنچ کا حصہ تھے۔ لارجر بنچ نے 6 مارچ کو آخری سماعت کی جبکہ آئندہ 10 اپریل سماعت کی تاریخ مقرر تھی۔ ہائیکورٹ ویب سائٹ کے مطابق نیا بنچ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں قائم کر دیا گیا جبکہ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس انعام امین منہاس بھی بینچ میں شامل ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بلوچستان ہائیکورٹ میں 2 ایڈیشنل ججز کی تقرری کے لیے نامزدگیاں طلب
بلوچستان ہائیکورٹ میں 2 ایڈیشنل ججوں کی تقرری کا معاملہ، چیف جسٹس پاکستان و چیئرمین جوڈیشل کمیشن نے 13 نومبر تک نامزدگیاں طلب کر لیں۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ میں 2 ایڈیشنل ججوں کی تقرری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ دونوں جج ضلعی عدلیہ سے تعینات کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے بلوچستان ہائیکورٹ کے جج کا جوڈیشل کمیشن کو خط، سابق جج کی مسلسل نامزدگی پر اعتراض
ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 اضافی ججوں کی تقرری کا فیصلہ چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کی باہمی مشاورت سے کیا گیا ہے۔
نامزدگیاں صرف سافٹ فارم (Soft Form) میں جمع کروائی جا سکیں گی۔
یہ بھی پڑھیے بلوچستان ہائیکورٹ میں کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم قائم، شہریوں کو گھر بیٹھے شکایات درج کرانے کی سہولت
مزید بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان و چیئرمین جوڈیشل کمیشن نے 13 نومبر تک نامزدگیوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایڈیشنل ججز کی تقرری بلوچستان ہائیکورٹ