ڈمپرز حادثات میں ڈرائیوروں کو گرفتار کرنے کے واضح احکامات ہیں، ضیاء لنجار
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے ڈمپر حادثات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈمپرز حادثات میں ملوث ڈرائیوروں کو گرفتار کرنے کے واضح احکامات ہیں۔
اپنے بیان میں ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی ڈمپرز یا ہیوی گاڑیوں کو جلانے کی اجازت نہیں، جو بھی شہر کا امن خراب اور دہشت پھیلانے میں ملوث ہے گرفتار کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو گاڑیاں جلانے والے افراد کو گرفتار کرنے کے احکامات دیے ہیں، سہراب گوٹھ احتجاج سے متعلق پولیس کو ہدایت دی ہے۔
واضح رہے کہ نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے 7 ڈمپروں کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق 4 ڈمپرز ناگن چورنگی اور 3 فور کے چورنگی پر جلا دیئے گئے، فائر ٹینڈرز کی مدد سے ڈمپروں میں لگی آگ بجھادی گئی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خزانے کی تلاش میں بہاولپور کے مزار میں کھدائی کرنے والی کراچی کی خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار
فائل فوٹوخزانے کی تلاش میں بہاولپور کے گوٹھ محراب آنے والی کراچی کی خاتون کو ساتھیوں سمیت پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق کراچی سے آئی خاتون نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر مزار یتیم شاہ میں کھدائی کی، خاتون کہتی ہے یہاں خزانہ دفن ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے علم کے مطابق یہاں پہنچی۔
اس حوالے سے پولیس کا مزید بتانا ہے کہ قبروں کے پاس کھدائی پر علاقہ مکین مسلسل احتجاج کر رہے تھے۔