بی بی ایل اور ڈبلیو بی بی ایل کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 19 جون کو ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
بی بی ایل اور ڈبلیو بی بی ایل کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 19 جون کو ہوگی، ڈرافٹ میں نامزدگی کے لیے انٹرنیشنل کرکٹرز 28 اپریل سے نومینیشن پورٹل میں رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔
لیگ میں شریک ٹیمیں ڈرافٹ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ چار غیر ملکی کھلاڑیوں کو منتخب کر سکتی ہیں۔
بی بی ایل 15 ڈرافٹ کی پہلی پک برسبین ہیٹ کو ملی ہے جبکہ ڈبلیو بی بی ایل 11 ڈرافٹ کی پہلی پک سڈنی سِکسَرز کو ملی ہے۔ ڈرافٹنگ کی تقریب براہ راست نشر کی جائے گی۔
بگ بیش لیگز کے جنرل منیجر ایلسٹر ڈوبسن کا کہنا ہے کہ لاٹری ڈرافٹ آرڈر کے اعلان سے لیگ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی دلچسپی میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈرافٹ کی تاریخ کے اعلان سے کلبز کو کھلاڑیوں کی دستیابی جاننے میں سہولت ملے گی۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کھلاڑیوں کی بی بی ایل
پڑھیں:
آج عدالتی آرڈر کی توہین ہو رہی ہے کل ہر ادارے کی توہین ہوگی، علیمہ خان
اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگر آج عدالت کی اس طرح توہین ہو رہی ہے تو کل پھر ہر چیز اور ہر ادارے کی توہین ہوگی، جب جج اور جج کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر ہمیں انصاف نہیں ملے گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس سے بات کرنا چاہتی تھی جج صاحب پہلے کی طرح اٹھ گئے تھے لیکن نیاز اللہ نیازی صاحب نے بات کی، کل ہماری پٹیشن لگے گی تو میں چیف صاحب سے بات کروں گی، چیف جسٹس ہمیں انصاف دلا سکتے ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ ہمیں بہت خوف ہے اور عدالتی حکامات پر بالکل بھی عمل نہیں ہو رہا، اگر آج اسی طرح توہین ہو رہی ہے تو کل پھر ہر چیز اور ہر ادارے کی توہین ہوگی، جب جج اور جج کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر ہمیں انصاف نہیں ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ جب عدالت کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر کسی پاکستانی کو انصاف نہیں ملے گا اسی لیے ہم محروم بیٹھے ہیں توہین عدالت کی سزا ہے کہ چھ ماہ کے لیے جیل جانا پڑتا ہے۔