اجے دیوگن کی نئی فلم کیلئے تمنا بھاٹیہ کے آئٹم نمبر کی ویڈیو لیک
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی ایک حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ اجے دیوگن کی آنے والی فلم ’ریڈ 2‘ کے ایک گانے کی شوٹنگ کرتی نظر آ رہی ہیں۔
9 اپریل 2025 کو سامنے آنے والی اس ویڈیو نے مداحوں میں فلم کے لیے جوش وخروش مزید بڑھا دیا ہے کیونکہ مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے آئٹم نمبر کو پسند کیا جاتا ہے۔
ویڈیو میں تمنا کو ڈانسرز کے ساتھ رقص کرتے دکھایا گیا ہے جو کہ سیٹ پر فلمایا گیا ہے۔ اداکارہ نے اس گانے میں سفید اور سنہرے رنگ کا لباس پہن رکھا ہے، تمنا کو ان کے پچھلے آئٹم سانگ ’آج کی رات‘ کی وجہ سے نمایاں شہرت ملی ہے جس کے بعد مداحوں کو ان کے نئے گانے کا بےصبری سے انتظار ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)
یاد رہے کہ اجے دیوگن کی فلم ریڈ 2 ایک سچے واقعے سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے اور یہ اجے دیوگن کی ہٹ فلم ’ریڈ‘ کا سیکوئل ہے۔ اس فلم میں تمنا بھاٹیہ جو حال ہی میں فلم ’استری 2‘ کے مقبول گانے ’آج کی رات‘ سے کامیابی حاصل کر چکی ہیں، اب ایک نئے ڈانس نمبر کے ذریعے دوبارہ سرخیوں میں آ گئی ہیں۔
اس گانے کے بول کیا ہیں اور اسے کس نے گایا ہے اس حوالے سے تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آسکیں ہیں۔
یاد رہے کہ تمنا بھاٹیہ اپنی نئی فلم ’اوڈیلا 2‘ کے لیے بھی خبروں کا حصہ بنی ہوئی ہیں جس کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اجے دیوگن کی تمنا بھاٹیہ
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔