کراچی لاوارث نہیں، ڈمپر حادثات سے شہری پریشان ہو رہے ہیں: کامران ٹیسوری
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری— فائل فوٹو
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ میں اس شہر کی 80 فیصد نمائندگی رکھنے والی جماعت کا گورنر ہوں۔
کراچی میں ٹریفک حادثات سے متعلق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی آڑ میں کچھ لوگ بے امنی پھیلانا چاہتے ہیں لیکن یہ شہر لاوارث نہیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی میں رات کو کچھ ٹرکوں کو جلایا گیا، آئے دن ایسے واقعات پیش آرہے ہیں جس سے شہری پریشان ہو رہے ہیں، ٹریفک کے قواعد سے متعلق وزیرِ اعلیٰ سندھ نے بھی اجلاس منعقد کیا۔
ڈرائیوروں نے سہراب گوٹھ آلاصف اسکوائر کے قریب کچرے اور پتھروں سے بھرے ٹرک الٹا دیئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی جس کام کی ٹھان لیں اسے کر کے رہتے ہیں، معدنی ترقی کے لیے اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس سنگِ میل ثابت ہوگی، کچھ لوگ دہشتگردی کے ذریعے ملک کی معاشی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم نے دہشتگردی کا جواب ملکی معیشت کو بہتر کر کے دینا ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کی ترقی کا سفر نہیں روک سکتے، ترقی کے لیے تمام اختلافات بھلا کر پوری قوم کو ایک ساتھ اٹھنا ہوگا، پاکستان کو ترقی دینا ہرکسی کے لیے لازم و ملزوم ہے۔
کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ شرح سود کم ہو رہی ہے، سرمایہ کاری سے ملک کو خوشخبریاں مل رہی ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کامران ٹیسوری نے نے کہا کہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی سے اتحاد نہیں مگر پارلیمنٹ میں تعاون کرینگے: کامران مرتضیٰ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی نے پی ٹی آئی سے اتحاد سے معذرت کرلی لیکن پارلیمنٹ کے اندر ایشو ٹو ایشو تعاون کریں گے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہاکہ دونوں پارٹیوں کے درمیان طے پایا تھا کہ ایک دوسرے سے بتائے بغیر اسٹیبلشمنٹ سے بات نہیں ہوگی تاہم پی ٹی آئی کے اہم رہنما اعظم سواتی نے بات چیت کا اعتراف کرلیا جس کے بعد اتحاد ممکن نہ رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی نے پی ٹی آئی سے اتحاد سے معذرت کرلی لیکن پارلیمنٹ کے اندر ایشو ٹو ایشو تعاون کریں گے۔
دوسری جانب ایک اور پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا کہ 3 مہینے پہلے بانی پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان کو مسلسل پیغامات بھیجے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی ایک اتحاد کی شکل میں ایک ہی پیج پر آجائیں ، اس پیغام کو جے یو آئی نے ویلکم کیا مگر اپنے کچھ تحفظات بانی پی ٹی آئی کو بھجوائے جو باہمی اعتماد کے لئے ضروری تھے مگر ہمیں اس کا جواب ہی نہیں ملا۔
حکومتی کارکردگی کے نظام کی بہتری کیلئے کمیٹی تشکیل،وزیر خزانہ کنوینر مقرر
مزید :