راج کمار راؤ کی فلم ’بھول چوک معاف‘ کا ٹریلر جاری، کب ریلیز ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
مڈوک فلمز کی نئی رومانوی کامیڈی ’بھول چوک معاف‘ کا ٹریلر جاری کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
حالیہ کامیاب فلموں ’اسکائی فورس‘ اور ’چھاوا‘ کے بعد مڈوک فلمز کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ’بھول چوک معاف‘ کے ٹریلر نے فلمی شائقین کی توجہ سمیٹ لی ہے۔
راج کمار راؤ اور وامیکا گبی اس فلم کے ذریعے پہلی مرتبہ ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے یہ فلم ایک انوکھے اور دلچسپ رومانوی سفر کی عکاسی کرتی ہے جہاں راج کمار راؤ اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کیلئے بےقرار ہوتے ہیں مگر مہندی کے دن 29 تاریخ میں پھنس جاتے ہیں۔
شادی سے ایک دن پہلے حالات عجیب رخ اختیار کر لیتے ہیں اور راج کمار راؤ ایک ہی دن میں پھنس کر بار بار وہی رسمیں وہی مہندی کا فنکشن دہراتے ہیں۔
یہ ہنسی کا طوفان لیے یہ کامیڈی فلم 9 مئی 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فواد خان کیساتھ فلم عبیر گلال کی ریلیز پر پابندی، وانی کپور نے خاموشی توڑ دی
بھارتی اداکارہ وانی کپور نے پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان کیساتھ اپنی نئی فلم ’عبیر گلال‘ کی ریلیز پر عائد پابندی پر خاموشی توڑ دی۔
بھارتی میڈیا کو دیئے ایک انٹرویو میں وانی کپور نے اپنی فلم پر عائد پابندی پر اظہار خیال کرتے ہوئے اپنا مؤقف سامنے رکھا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ جب یہ فلم بن رہی تھی تو حالات نارمل تھے جبکہ فلمسازوں نے ہر اس فلم کی ریلیز کیلئے ہر طرح کی قانونی اجازت لے رکھی تھی۔
وانی نے کہا کہ جب پاکستان اور بھارت کے حالات کشیدہ ہوئے تو ہم نے عوام اور حکومت کے فیصلے کو اہمیت دیتے ہوئے فلم کی ریلیز روک دی کیونکہ ہم کسی کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچانا چاہتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس فلم میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے جس سے کسی کے جذبات مجروح ہوں یہ فلم محبت کے پیغام کے ساتھ بنائی گئی تھی۔
یاد رہے کہ فواد خان اور وانی کپور فلم عبیر گلال میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں تاہم پاک بھارت جنگ کے بعد کشیدگی کے باعث اس رومانوی فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کردی گئی اور یہ فلم بھارتی انتہا پسندی کی نظر ہوگئی تاہم مداح اب بھی اس کی ریلیز کے منتظر ہیں۔