صدر یورپین کمیشن ارسلا وانڈر لین کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات کو ایک موقع اور دیا جائے، یورپی یونین کے جوابی اقدامات کو رکن ممالک کی بھرپور حمایت حاصل ہے، لیکن ہم نے ان اقدامات کو 90 دن کےلیے مؤخر کر نے فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی کمیشن کی صدر نے بھی جوابی ٹیرف کے نفاذ میں 90 روزہ وقفے کا اعلان کیا ہے۔ صدر یورپین کمیشن ارسلا وانڈر لین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ٹیرف کے نفاذ میں وقفے کے اعلان کا نوٹس لیا ہے۔ انھوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات کو ایک موقع اور دیا جائے، یورپی یونین کے جوابی اقدامات کو رکن ممالک کی بھرپور حمایت حاصل ہے، لیکن ہم نے ان اقدامات کو 90 دن کےلیے مؤخر کر نے فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین نے دو روز قبل امریکا پر جوابی 25 فیصد محصولات عائد کرنے کی منظوری دے تھی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوابی ٹیرف نہ لگانے والے ممالک پر اضافی ٹیرف 90 روز کے لیے معطل کر دیا تھا، تاہم چین پر 125 فیصد ٹیرف فوری طور پر نافذ العمل کر دیا۔ اس سلسلے میں وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ درآمدات پر پہلے سے عائد 10 فیصد ڈیوٹی بدستور نافذالعمل رہے گی۔ معطلی کا اطلاق گاڑیوں، اسٹیل اور ایلومینیم پر عائد ٹیرف پر نہیں ہوگا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اقدامات کو

پڑھیں:

کراچی سمیت ملک بھرکےلیےبجلی کا نیا ٹیرف

  اویس کیانی :کراچی سمیت ملک بھرکےلیےیکم جنوری سےبجلی کےبنیادی ٹیرف میں تبدیلی سے متعلق نیپراکل سماعت کرے گا۔

سی پی پی اے نےبجلی کمپنیوں کی جانب سےدرخواست نیپرا میں جمع کرارکھی ہے،سال2026 کےپاورپرچیز پرائس کا تخمینہ25.69 سے26.53 روپےفی یونٹ لگایا گیا ہے۔

بجلی کےنئےبنیادی ٹیرف کا اطلاق کے الیکڑک صارفین کے لیے بھی ہوگا،پاورپرچیز پرائس کی درخواست جنوری سےدسمبر2026 کے لیے دی گئی ہے،نیپراسماعت کےبعد اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوائے گی. اوروفاقی حکومت کی منظوری سےبجلی کے بنیادی ٹیرف کےحوالے سے فیصلہ ہوگا۔

 محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق  

بجلی کےنئےبنیادی ٹیرف کا اطلاق کے الیکڑک صارفین کے لیے بھی ہوگا۔
 

متعلقہ مضامین

  • فش ہاربر کو یورپی یونین کے معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کا آغاز
  • اسرائیل کیخلاف عملی کارروائی ہونی چاہیئے محض مذمت کافی نہیں، جوزپ بورل
  • الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کردیا
  • الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان
  • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان ; شیڈول کی تیاری کا حکم
  • الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان
  • کراچی سمیت ملک بھرکےلیےبجلی کا نیا ٹیرف
  • دفعہ 144 کے نفاذ میں پنجاب میں سات روز کی توسیع کا اعلان
  • بھارت پر لگے امریکی ٹیرف
  • اسرائیل نے مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کردیں