پاسپورٹ بنوانے کے لئے نئی شرائط
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
لاہور : پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط سامنے آگئیں.وزیرداخلہ نے کہا نئی شرائط سے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ میں اجلاس ہوا . جس میں وزیرمملکت طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے ،ڈی جی پاسپورٹ نے شرکت کی۔محسن نقوی کی پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط کے قانونی امور جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔محسن نقوی نے کہا کہ نئی شرائط سے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ہو گی اور ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ بلاک کئے جانے کی ہدایت پر 100 فیصد عملدرآمد ہوگا۔وفاقی وزیرداخلہ نے نئی نصب شدہ 6 ایم آرپی اور 2 ای پاسپورٹ مشینوں کا معائنہ کیا اور مشینوں کی تنصیب کیلئے آنےوالی جرمن ٹیم سے بھی ملاقات کی۔محسن نقوی نے کہا کہ نئی مشینوں سے پاسپورٹ آفس کی استعداد کار میں اضافہ اور اجرا تیز ہوگا۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کو ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے جلد موبائل ایپ لانچ کی جائے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات،سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرمحسن نقوی کو مبارکباد دی اورکہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی،ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔
گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے اس موقع پر کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے،اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔