کورنگی میں ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق شہری سپرد خاک
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
کراچی:کورنگی میں تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق شہری کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، متوفی سیکیورٹی ادارے کا ریٹائرڈ اہل کار اور دواساز کمپنی میں سیکیورٹی آفیسر تھا، گھر کا واحد کفیل اور تین بچوں کا باپ تھا۔ بدھ کو کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 41 سالہ محمد عدنان خان موقع پرجاں بحق ہوگیا تھا۔محمد عدنان کی نماز جنازہ بعد مغرب سرجانی فیضان مدینہ مسجد میں ادا کی گئی نمازجنازہ میں متوفی کے اہل خانہ عزیز و اقارب اورعلاقہ مکین بڑی تعداد شریک ہوئے۔ بعدازاں متوفی محمد عدنان کو مقامی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔متوفی سیکیورٹی ادارے کا ریٹائرڈ اہلکار اور دوا ساز کمپنی میں سیکیورٹی آفیسرتھا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
شناختی کارڈ کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے ‘فرحان بیگ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعتِ اسلامی ضلع کورنگی کے تحت لانڈھی ٹاؤن کی مختلف یوسیز میں چار روز نادرا وین فراہم کی گئی جس کے نگراں عبدالوحید خان تھے۔ عوام نے بڑی تعداد میں رابطہ کیا اور جماعت اسلامی کی اس سہولت کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ نے کہا کہ شناختی کارڈ کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے لیکن بڑی تعداد میں لوگ اس حق سے محروم ہیں خاص طور پر بزرگ شہری اور طلبہ۔ جماعتِ اسلامی ہی واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل کو سمجھتی ہے اور ان کو حل کرنے میں مصروف ہے اور ان کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ نادرا وین کی فراہمی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ لانڈھی ٹاؤن کے چیئرمین عبدالجمیل خان‘ وائس چیئرمین محمد عمران، نائب قیم ضلع سید آ صف علی‘ ناظم علاقہ ریحان رضا خان، محمدکاشف اور دیگر ذمے داران نے کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر یوسیز کے چیئرمین محمد قاسم خان، نور حسین، ایوب عباسی اور وائس چیئرمین اور کونسلرز بھی کیمپ میں موجود تھے۔