Jang News:
2025-07-07@00:54:57 GMT

12 اپریل کو شہری سفید پرچم اٹھاکر احتجاج کریں، آفاق احمد

اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT

12 اپریل کو شہری سفید پرچم اٹھاکر احتجاج کریں، آفاق احمد

آفاق احمد(فائل فوٹو)

مہاجر قومی مومنٹ پاکستان کے چئیرمین آفاق احمد نے کہا کہ 12 اپریل کو شہریوں سے پرامن احتجاج کی اپیل کی ہے، شہری سفید پرچم اٹھا کر احتجاج اور اپنی ناراضگی کا اظہار کریں۔ 

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ ہماری اپیل پر تمام قومیتیں ایک دوسرے کے قریب آ رہی ہیں، ہیوی ٹریفک سے جاں بحق افراد میں تمام قومیت کے لوگ شامل ہیں۔ 

انھوں نے کہا ہماری اپیل سے کراچی کے عوام میں حوصلہ پیدا ہوا، پرچم لے کر نکلیں میں کہیں بھی عوام کو جوائن کر لوں گا، 12 اپریل کو کسی پارٹی کا نہیں کراچی والوں کا شو ہو گا۔

آفاق احمد نے کہا کہ کل نارتھ کراچی میں جو واقعہ ہوا وہ منصوبہ بندی کے تحت ہوا، ڈمپر جلانے کی مذمت کرتے ہیں، ویڈیوز موجود ہیں، گرفتار کرکے بتایا جائے ڈمپرز جلانے والے کون ہیں؟

یہ بھی پڑھیے ڈمپر ایسوسی ایشن کے لیاقت محسود کا 11 گاڑیاں جلائے جانے کا دعویٰ کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی، مشتعل افراد نے 9 ٹرک جلا دیے

انھوں نے کہا اس کا مقصد صرف ایک ہے کہ ہمیں عوامی سرگرمیوں سے روکا جائے، ہم نے ایک قانونی جگہ پر مالک مکان سے معاہدہ کرکے دفتر بنانے کی کوشش کی۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ ہم نے تصادم سے بچنے کیلئے 6 اپریل کو ضلع وسطی میں اپنے دفتر کی افتتاحی تقریب ملتوی کی، ہمارا احتجاج ڈمپر مالکان کے خلاف نہیں سندھ حکومت کے خلاف ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اپریل کو نے کہا

پڑھیں:

راشد نسیم آج اور کل کراچی میں مختلف تقریبات سے خطاب کریں گے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( اسٹاف رپورٹر)مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم آج 11 بجے دن مسجد قریشاں لانڈھی کراچی اور ساڑھے 12 بجے پی آئی اے کالونی گلشن اقبال میں تقریبات سے خطاب کریں گے جبکہ کل10 محرم کو 11 بجے دن مسجد قبا فیڈرل بی ایریا کراچی اور بعدنماز ظہر مسجد اقصیٰ گلشن اقبال میں محرم الحرام کی مناسبت سے تقریبات سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل پھر آئی پی ایل کو ٹکر دینے کے لیے تیار
  • کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا
  • کراچی، مرکزی جلوس میں لاپتا شیعہ عزاداران کے اہلخانہ کا احتجاج
  • کراچی میں کلفٹن کا ساحل سیپیوں سے سفید ہوگیا
  • کراچی، 9 محرم مرکزی جلوس میں جبری گمشدہ شیعہ عزاداران کے اہلخانہ کا احتجاج
  • عالمی برادری کشمیرمیں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، پرویز احمد شاہ
  • راشد نسیم آج اور کل کراچی میں مختلف تقریبات سے خطاب کریں گے
  • نام میں ’دتا‘ کی جگہ ’کتا‘ لکھنے پر شہری کا انوکھا احتجاج، بھونکتے ہوئے ویڈیو وائرل
  • کراچی کے علاقے لیاری میں 5 منزلہ عمارت گرگئی، متعدد شہری زخمی
  • سکھر ،نامعلوم چور موٹرسائیکل لے اڑے