کتے ہیں، بھونکیں گے؛ گووندا کی اہلیہ نے طلاق پر خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
گونودا اور سنیتا کے درمیان طلاق کی خبریں فروری سے زیر گردش ہیں جس پر ان کے بھانجے اور بھانجی تو ردعمل دیا تھا لیکن جوڑے نے خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تاہم اب سنیتا آہوجا نے گووندا سے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
سنیتا آہوجا نے کہا کہ جب تک میرے یا گووندا کے منہ سے نہ سن لیں، اُس وقت تک کسی بات کو درست نہ سمجھیں۔
گووندا کے ساتھ ازدواجی تعلقات پر سنیتا آہوجا نے کہا کہ یہ مثبت ہے یا منفی ہے، مجھے پتا ہے مثبت ہے۔
سنیتا آہوجا نے طلاق پر ردعمل نہ دینے کے سوال کے جواب میں کہا کہ میں سوچتی ہوں کہ کتے ہیں لوگ، بھونکیں گے۔
سنیتا نے ان افواہوں کے باوجود شوہر گووندا اور اپنے دو بچوں کے ساتھ اپنی محبت کا کھل کر اظہار کیا۔
یاد رہے کہ گووندا کے وکیل للت بندل نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ سنیتا نے 6 ماہ قبل گوندا سے طلاق کے لیے درخواست ضرور دائر کی تھی لیکن پھر افہام و تفہیم سے معاملات طے پاگئے تھے۔
گووندا کے وکیل نے مزید بتایا تھا کہ دونوں نے نئے سال کا جشن نیپال میں ایک سیاحتی دورے پر ایک ساتھ منایا تھا۔
واضح رہے کہ گووندا اور سنیتا مارچ 1987 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے لیکن 4 برسوں تک شادی کو خفیہ رکھا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سنیتا ا ہوجا نے گووندا کے
پڑھیں:
کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
پشاور:اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار مرکزی ملزم قیصر اقبال اور اہلیہ کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔
احتساب عدالت کے جج امجد ضیاء نے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ پر اسکینڈل میں 34 ارب روپے غبن کرنے کا الزام ہے۔
تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے گھر سے چھاپے کے دوران 14 ارب روپے، سونے، قیمتی گاڑیوں اور دیگر اثاثوں کی ریکوری ہوئی۔
عدالت نے دونوں میاں بیوی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔