کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر خاتون سمیت دو افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن گلشن بہار سیکٹر 16 مہاجر چوک کے قریب فائرنگ سے 45 سالہ قمرالنسا زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جایا گا۔
پاکستان بازار پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
دریں اثنا کورنگی صنعتی ایریا ویٹا چورنگی کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 17 سالہ حسیب کے نام سے کی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جبکہ ایک گولی نوجوان کے ہاتھ پر لگی تھی تاہم پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فائرنگ سے
پڑھیں:
ساکران روڈ پر گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-12
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں بچی اور خاتون سمیت 4 افراد جاںبحق ہوگئے‘ دیگر واقعات میں 5 افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق حب چوکی ساکران روڈ چڑھائی کے قریب گھر میں فائرنگ سے 30سالہ عزیز الرحمن ولد عبدالفتح نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ ابراہیم حیدری تھانے کی حدود کورنگی سیکٹر 51C (A&S) ریزیڈنسی کے قریب خود کو گولی مار کر 21 سالہ سیکورٹی گارڈ نعمان نے خود کشی کرلی۔ سرجانی میں 51 سی گھر سے 9 سالہ بچی کی پھندا لگی لاش ملی۔ متوفیہ کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ فیڈرل بی ایریا بلاک 21 کے گھر سے خاتون کی کئی روز پرانی لاش ملی‘ متوفیہ کی لاش کو متعلقہ تھانے سے ضابطے کی کارروائی کے بعد ایدھی ہوم سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب پاک کالونی تھانے کی حدود پرانا گولیمار میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 35 سالہ شائستہ زخمی ہوگیا۔ لانڈھی تھانے کی حدود کورنگی نمبر 6 نیوی روڈ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 35 سالہ شہروز ولد محمد افضل زخمی ہوا۔ شاہ لطیف تھانے کی حدود ملیر رزاق آباد دھنی پرتو گوٹھ ٹیلیفون ایکس چینج کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 28 سالہ راشد ولد غلام قادر زخمی ہوگیا۔ سہراب گوٹھ تھانے کی حدود نیو کراچی بھٹی چوک کے قریب فائرنگ سے 30سالہ عرفان ولد علی گوہر زخمی ہوا ۔