Express News:
2025-09-18@22:23:55 GMT

غیرذمے داری

اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT

جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنا کر دنیا کو دہشت گردی کی نئی سوچ دینے والے تخریب کاروں نے اپنی ناکامی کے بعد جہاں دہشت گردی بڑھائی ہے وہاں اس واقعے کو بنیاد بنا کر ان کی حمایت کرنے والوں نے بھی اپنے سیاسی مفادات کے لیے راہ تبدیل کر لی ہے اور حقائق کے برعکس احتجاجی سیاست شروع کر دی ہے۔

انھی پیچیدہ حالات میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اختر جان مینگل نے اپنا احتجاج شروع کر رکھا ہے، مزے کی بات ہے کہ پی ٹی آئی نے اس احتجاج کی حمایت کررکھی ہے حالانکہ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں بھی بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہوئے تھے ، اس کو بنیاد بنا کر سردار اختر مینگل نے پی ٹی آئی حکومت کی حمایت ترک کی تھی اور دونوں کے راستے الگ ہوگئے تھے۔

اس دور میں بھی بلوچستان کے حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تھی۔ یہ بات ماننا ہوگی کہ دہشت گردوں کی منفی سوچ اب وہاں تک پہنچ گئی ہے جس کا تصور کسی نے بھی نہ کیا تھا کہ دہشت گرد ملک میں پہلی بار ٹرین کے مسافروں کو یرغمال بنا کر پیغام دیں گے کہ وہ اپنے مذموم مقاصد کے لیے ٹرین کو نشانہ بنائیں گے۔

بلوچستان میں برسوں سے جاری دہشت گردی کے باعث رات کے وقت ٹرینیں کوئٹہ آتی ہیں نہ ہی جاتی ہیں، اس لیے ٹرینوں کا سفر اور وقت محدود کر دیا گیا تھا۔ یوں توکراچی، راولپنڈی و پشاور کے لیے کوئٹہ سے صبح دن چڑھنے کے بعد ہی روانہ ہوتی تھیں جو اندرون ملک رات کو سفرکر کے منزل مقصود پہنچتی تھیں اور دہشت گردی بڑھنے کے بعد کراچی و پشاور سے کوئٹہ آنے والی ٹرینوں کے ایسے اوقات بنائے گئے تھے کہ وہ رات کے وقت سندھ و پنجاب سے گزر کر دن کی روشنی میں بلوچستان میں داخل ہوں اور سورج غروب ہونے سے پہلے کوئٹہ پہنچ جائیں، اگر موسم یا کسی اور وجہ سے شام تک ٹرین کوئٹہ نہ پہنچ سکے تو مسافروں کی حفاظت کے لیے مذکورہ ٹرین کو محفوظ مقام پر روک لیا جاتا تھا۔

جعفر ایکسپریس پہلے کوئٹہ ایکسپریس تھی جو دن میں کوئٹہ سے روانہ ہو کر راولپنڈی جاتی تھی جس سے راقم نے اپنے آبائی شہر شکارپور سے کوئٹہ کے لیے متعدد بار رات کا سفرکیا جو صبح کوئٹہ پہنچا کرتی تھی۔ کراچی کوئٹہ کا سفر کوئٹہ راولپنڈی سے کم تھا، اس لیے بولان میل کراچی سے شام کو روانہ ہوکر دوسرے روز شام تک کوئٹہ پہنچ جاتی تھی۔

چھ سات سال قبل راقم نے دوستوں کے ساتھ بولان میل سے کوئٹہ جانا تھا مگر کوئٹہ آنے سے قبل ریلوے پولیس اہلکار بوگیوں میں آئے اور انھوں نے مسافروں سے کہا کہ وہ آہنی کھڑکیاں بند کر لیں۔ ان سے راقم نے وجہ پوچھی تو بتایا گیا تھا کہ شرپسند ٹرین پر پتھراؤ کرتے ہیں، اس لیے مسافر نقصان سے بچنے کے لیے کھڑکیاں بند کرلیں ۔ ان دنوں پتھر لگنے سے بعض مسافر زخمی بھی ہوئے تھے اس لیے احتیاط کی جاتی تھی۔

 کوئٹہ کا سفر جیکب آباد سے سبی تک میدانی علاقوں کا سفر ہے جہاں جیکب آباد کے بعد سبی تک کوئی بڑا شہر نہیں ہے، صرف نصیرآباد ضلع کا طویل علاقہ ہے اور سبی کے بعد پہاڑی سلسلہ شروع ہوتا ہے اور پہاڑوں کے درمیان متعدد ٹنل ہیں۔ ایسی ٹنل جہلم سے راولپنڈی جاتے ہوئے بھی آتی ہیں مگر کوئٹہ کے راستے کی ٹنل طویل اور خطرناک ہیں جس کے اطراف آبادی نہیں پہاڑ ہیں جنھیں عبور کر کے کوئٹہ سے آیا جایا جاتا ہے۔

ملک بھر میں ریلوے لائن کے اطراف آبادیاں ہیں مگر وہاں کھڑکیاں بند نہیں کرائی جاتیں۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور دور اندیش سرکاری افسروں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ کوئٹہ سے مچھ کا سفر غیر محفوظ ہو جائے گا اور ٹنل کے قریب ٹرین روک کر یرغمال بنائی جا سکتی ہے، یہ سوچ دہشت گردوں کی تھی جنھوں نے 12 مارچ کو اپنے مذموم منصوبے پر کامیابی سے عمل کیا اور پہاڑوں اور ٹنل سے گزرنے والی جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنایا جس میں 26 افراد شہید ہوئے۔ یہ ایسا مقام تھا کہ جہاں سے سڑک بھی دور تھی، دہشت گرد پہاڑ پر مورچہ زن تھے مگر پاک فوج نے اپنی صلاحیت سے چند گھنٹوں کی فضائی کارروائی سے 33 دہشت گردوں کو ہلاک کرکے باقی مسافروں کو دہشت گردوں سے بازیاب کرانے کا کارنامہ انجام دیا اور دہشت گرد ناکام رہے مگر یہ منفی سوچ دہشت گردوں کی تھی جس سے متعلق سرکاری دماغوں کو پہلے سوچنا چاہیے تھا۔

جعفر ایکسپریس واقعے کے بعد پی ٹی آئی، اختر مینگل، علیحدگی پسندوں کے حامیوں نے جعفر ایکسپریس سانحہ پر دہشت گردی کی کوئی مذمت نہیں کی۔ اسی لیے ماہ رنگ لانگھو کو بھی سیاست کرنے کا موقعہ ملا۔ حالانکہ یہ وقت دہشت گردوں کی مذمت کا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس دہشت گردوں کی کوئٹہ سے کے لیے تھا کہ کا سفر اس لیے کے بعد

پڑھیں:

’دہشت گردوں کو پناہ دینے والے ممالک کی کوئی خودمختاری نہیں‘ نیتن یاہو کی پاکستان اور افغانستان پر تنقید

پاکستان اور افغانستان کا حوالہ دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو پناہ دینے والے ممالک اپنی خودمختاری کھو دیتے ہیں۔

مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ

امریکا نے 11 ستمبر کے بعد القاعدہ کو افغانستان میں اور اسامہ بن لادن کو پاکستان میں فراہم کی گئی پناہ گاہوں کے خلاف کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: عرب اسلامی اجلاس: مسلم ممالک نے قطر کو اسرائیل کے خلاف جوابی اقدامات کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرادی

ان کے بقول امریکا نے افغانستان میں القاعدہ کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے جرات مندانہ کارروائی کی، اور پاکستان میں اسامہ بن لادن کو دی گئی پناہ گاہ کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ جو ممالک آج اسرائیل کی مذمت کر رہے ہیں، انہوں نے اس وقت امریکا کی کارروائیوں پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا، جب افغانستان اور پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1373 واضح طور پر کہتی ہے کہ کوئی ریاست دہشت گردوں کو مالی یا لاجسٹک سہولت فراہم نہیں کر سکتی، اور یہ اصول دنیا کے ہر ملک پر لاگو ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل نے قطر پر حملے کی مجھے پیشگی اطلاع نہیں دی، دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ بین الاقوامی قانون ہر ریاست کو یہ حق دیتا ہے کہ وہ اپنی سرحدوں سے باہر جا کر بھی ان ’دہشت گردوں‘ کو نشانہ بنائے جو اس کے شہریوں پر اجتماعی حملے کرتے ہیں، اور یہی اصول اسرائیل کے موجودہ اقدامات کی بنیاد ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ اسرائیل نے قطر پر حملے کے جواز کے طور پر ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن پر امریکی کارروائی کا حوالہ دیا ہو۔

نیتن یاہو حالیہ دنوں میں بارہا اس مثال کا ذکر کر چکے ہیں، جب کہ گزشتہ جمعے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیلی مندوب ڈینی ڈینن نے بھی اپنے وزیر اعظم کا یہی موقف دہرایا تھا۔

مزید پڑھیں: موساد قطر میں اسرائیلی حملے کی مخالف اور فیصلے سے ناراض تھی، رپورٹ میں انکشاف

پاکستان نے اس پر سخت ردعمل دیا تھا، اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا تھا کہ پاکستان کا مؤقف اس حوالے سے بالکل واضح ہے۔

’عالمی برادری پاکستان کی انسداد دہشت گردی میں قربانیوں اور کردار سے بخوبی آگاہ ہے۔ القاعدہ کو بڑی حد تک پاکستان کی کوششوں سے ختم کیا گیا، اور دنیا ہمارے اس کردار کو تسلیم کرتی ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ اصل ریاستی دہشت گرد وہ ہے جو غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں دہائیوں سے جارحیت کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسامہ بن لادن اسرائیلی وزیر اعظم افغانستان القاعدہ انسداد دہشت گردی پاکستان خودمختاری سیکریٹری خارجہ لاجسٹک مارکو روبیو نیتن یاہو

متعلقہ مضامین

  • کیچ، چار ماہ قبل اغواء ہونیوالے اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب
  • مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل
  • بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ، دو قومی نظریئے کی اہمیت مزید بڑھ گئی: عطا تارڑ
  • چھ طیارے تباہ، جنگ ہاری، اب کہتے ہیں کرکٹ میں ہاتھ نہیں ملائیں گے: وزیر اطلاعات
  • چھ جہاز گر گئے جنگ ہار گئے اب کہتے ہیں کرکٹ میں ہاتھ نہیں ملائیں گے، وزیر اطلاعات
  • ریاست کے خلاف کوئی جہاد نہیں ہو سکتا، پیغام پاکستان اقلیتوں کے تحفظ کا ضامن ہے ،عطاء تارڑ
  • 6طیارے تباہ کروانے اور جنگ ہارنےکےبعد کہتے ہیں کرکٹ میں ہاتھ نہیں ملائیں گے،عطاتارڑ
  • پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ اپنے لئے نہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے ہے. عطا تارڑ
  • ’دہشت گردوں کو پناہ دینے والے ممالک کی کوئی خودمختاری نہیں‘ نیتن یاہو کی پاکستان اور افغانستان پر تنقید
  • قطر ہمارا اتحادی ملک ہے، اسرائیل دوبارہ اس پر حملہ نہیں کریگا، ڈونلڈ ٹرمپ