امریکی خاتون اونیجا اینڈریو نے سندھ پولیس کی خاتون افسر سے اظہارِ محبت کردیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
امریکہ(نیوز ڈیسک)پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچنے والی 33 سالہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن نے واپس امریکا پہنچنے کے بعد سندھ پولیس کی خاتون افسر شبانہ جیلانی کے لیے محبت کا اظہار کیا ہے۔
اونیجا اینڈریو نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ایشین نیٹ ورک کو انٹرویو دیا ہے، جس میں انہوں نے سندھ پولیس کی خاتون پولیس افسر شبانہ جیلانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت اچھی تھیں انہوں نے پاکستان میں میری دیکھ بھال کی۔
خاتون کا کہنا تھا کہ شبانہ بہت اچھی شخصیت کی مالک تھیں اور انہوں نے شبانہ کو اپنی ٹیم قرار دیا تھا لیکن شبانہ کے ساتھ دوسرے افسر بھی ان کی خدمت پر مامور تھے۔
میزبان نے کہا کہ وہ انہیں اور شبانہ کو نیویارک میں اکھٹا دیکھنا چاہتے ہیں اور یہ ان کا خواب ہے جس پر اونیجا اینڈریو نے کہا کہ شبانہ کو نیویارک بہت پسند آئے گا۔
آخر میں میزبان نے اونیجا اینڈریو سے پوچھا کہ وہ شبانہ کو کیا پیغام دینا چاہیں گی جس پر انہوں نے محبت کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ شبانہ سے پیار کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ اونیجا اینڈریو رابنسن 11 اکتوبر 2024 کو کراچی کے 19 سالہ ندال احمد میمن کی محبت میں پاکستان پہنچی تھیں، دونوں کے درمیان آن لائن رابطہ تھا، تاہم بعد ازاں لڑکے اور اس کے اہل خانہ نے خاتون سے ملنے سے انکار کردیا تھا۔ انہیں فروری 2025 میں ڈیپورٹ کردیا گیا تھا۔
پاکستان سے واپس بھیجے جانے سے قبل انہیں کراچی کے جناح ہسپتال کے نفسیاتی وارڈ میں کچھ دن تک زیر علاج بھی رکھا گیا تھا، جہاں خاتون پولیس افسر شبانہ جلبانی ان کی دیکھ بھال پر تعینات تھیں۔
مجرمانہ سرگرمیوں پر ڈی پورٹ پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جائیں گے، وزیر داخلہ
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اونیجا اینڈریو انہوں نے شبانہ کو کی خاتون
پڑھیں:
خیبر پی کے میں پہلی خاتون ایس ایس پی تعینات
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔ ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔ عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہیں اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کر کے وطن واپس آئیں ہیں۔