تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری، بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی متوقع
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور بجلی صارفین کو ریلیف دینے کی خوش خبری سنا دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں مزید کمی پر بھی کام جاری ہے، آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائے گا، جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی پر بھی کام جاری ہے اور اس حوالے سے آئی ایم ایف کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ مئی میں سٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کا مکمل پلان بنایا جا چکا ہے جسے آئی ایم ایف کو بھی دکھایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: مزید 11 آئی پی پیز ٹیرف میں کمی پر تیار، کیا بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی پر بھی کام جاری ہے، آئی ایم ایف کے تمام اہداف پورے کر دیے گئے ہیں۔ کچھ کی تکمیل میں تھوڑی تاخیر ضرور ہوئی لیکن وہ بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط اور کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں بھی فنڈز ملیں گے۔ بجٹ کی تیاری کے لیے سرکاری اور نجی شعبے سے 98 فیصد تجاویز موصول ہو چکی ہیں جن پر حکومت اور نجی شعبہ مل کر کام کر رہے ہیں۔ بجٹ کو اسمبلی میں پیش کرنے سے قبل متعلقہ شعبوں کو آگاہ کر دیا جائے گا کہ کن تجاویز پر عمل درآمد ممکن ہو گا، جن تجاویز پر عمل نہ ہو سکا ان کی وجوہات بھی بتائی جائیں گی۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یکم جولائی سے بجٹ حتمی شکل میں نافذ کر دیا جائے گا اس کے بعد اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی تاکہ فوری عمل شروع کیا جاسکے، تاجروں سے ٹیکس وصولی میں بہتری آئی ہے لیکن تاجر دوست اسکیم کو ٹیکس وصولی سے نہ جوڑا جائے، ٹیکس کا ایک آسان فارم بنایا جا رہا ہے جو ہر شخص خود بھر سکے گا، ٹیکس پالیسی کا شعبہ اب وزارتِ خزانہ کے ماتحت کام کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تنخواہ دار طبقے کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف جائے گا
پڑھیں:
پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے خوشخبری
ویب ڈیسک: ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا شہریوں کے پاسپورٹ بیگ لاک کو صفر کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات بنگلادیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین نے پاسپورٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا اور پاسپورٹ پروڈکشن پراسس کا جائزہ لیا۔
ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے ہائی کمشنر کو پاسپورٹ پروڈکشن میں جدید سہولتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
انہیں جدید پاسپورٹ لیمی نیشن، سیکیورٹی فیچرز اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے فراہم کی جانے والی آسان آن لائن سروسز سے بھی آگاہ کیا گیا۔
ڈی جی پاسپورٹس نے بتایا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہریوں کے پاسپورٹ بیگ لاک کو صفر کر دیا گیا ہے، جو محکمہ کی ایک بڑی کامیابی ہے۔
بنگلادیشی ہائی کمشنر نے جدید پروڈکشن سہولتوں اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے محکمہ جاتی اصلاحات کو سراہا اور پاسپورٹ پروڈکشن میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
آئی سی سی کرکٹ کو کرکٹ رہنے دے؛محسن نقوی
ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ قلیل مدت میں پاسپورٹ بیگ لاک کو صفر کرنا یقینی طور پر ایک بڑا کارنامہ ہے جو پاکستان کے جدید نظام کی عکاسی کرتا ہے۔