18 کو ملتان اور 20 مارچ کو اسلام آباد میں تاریخی مارچ ہوگا؛ حافظ نعیم الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 18 اپریل کو ملتان اور 20 اپریل کو اسلام آباد میں تاریخی مارچ ہوگا۔
حافظ نعیم الرحمن لاہور میں یکجہتی غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ہمارے بچوں کو قتل کررہا ہے, نیتن یاہو سن لو ہمارے ایک ایک بچہ کے خون کا بدلہ امت مسلمہ لے گی انتقام لیں گے.
اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں و اپوزیشن کے منہ میں چھالے کیوں پڑ گئے امریکہ سے مطالبہ کیوں نہیں کرتے، وزیر اعظم صدرآرمی چیف کو کہتا ہوں جب بچے و خواتین قتل ہورہے تھے تو کچھ نہیں بول رہے تھے تو تاریخ آپ کا نام بزدلوں کی صفوں میں لکھ دے گا، عرب حکمرانوں یہودی تمہیں بھی نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہودیوں کی تاریخ ہے انہوں نے اپنے محسنوں اور انبیاء کو معاف نہیں کیا تو تمہیں بھی نہیں چھوڑیں گے، حکمرانوں کو کہتے ہیں ہوش کے ناخن لو، پورا پاکستان اسرائیلی ایجنٹوں اور امریکی غلاموں کو مردہ باد کہہ رہا ہے۔
سپریم کورٹ میں دو ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن اجلاس
انہوں نے کہا کہ 18 اپریل کو ملتان اور 20 اپریل کو اسلام آباد میں تاریخی مارچ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے اسرائیل کی حمایت کی بات کی تو تمہیں عبرت کا نشان بنا دیں گے ۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمن انہوں نے کہا کہ اپریل کو
پڑھیں:
15برس میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے کھائے گئے: حافظ نعیم
کراچی (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ملائیشیا سے واپسی پر سینئر صحافیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کی نشست میں گفتگو کرتے کہا کراچی کی ابتر حالت پر افسوس ہوتا ہے۔ پیپلز پارٹی کی 17سالہ حکمرانی کے باعث کراچی کے شہری بدترین حالات اور اذیت کا شکار ہیں۔ گزشتہ 15سالو ں میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے کھائے گئے۔ شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے مقامی حکومتوں کو با اختیار بنایا جائے، سپریم کورٹ کے حکم اور آرٹیکل 140-Aکے مطابق اختیارات و وسائل نچلی سطح تک منتقل کیے جائیں، آئندہ کراچی میں ووٹ کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں گے۔ ملک میں متناسب نمائندگی کی بنیاد پر انتخابات کا اصول اور طریقہ کار اپنانا چاہیے۔ لینڈ ریفارمز بھی بہت ضروری ہیں۔ پاکستان میں سیاست کا المیہ یہ ہے کہ سیاسی تحریکیں ہائی جیک ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا جماعت اسلامی واحد جمہوری جماعت اور حقیقی اپوزیشن ہے ، ہم پاکستان کے لوگوں کو مایوس نہیں کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کے پی کے میں پی ٹی آئی کے طویل اقتدار میں مافیاز پروان چڑھے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے پر امن تعلقات چاہتے ہیں، افغانستان کو بھی سمجھنا چاہیے، وہاں سے دراندازی بند ہونی چاہیے۔ 21-22-23 نومبر کو لاہور میں جماعت اسلامی کا اجتماع عام ہو گا، اآئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔