آئی ایم ایف ڈیڈ لائن کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری نہیں سکے گی
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف ڈیڈ لائن کے مطابق پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن کی نجکاری نہیں ہو سکے گی، آئی ایم ایف کو جولائی 2025 میں پی آئی اے کی نجکاری کیلئے ڈیڈ لائن دی گئی تھی جو کہ اب دسمبر میں متوقع ہے، مشیر نجکاری محمد علی نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری جولائی میں نہیں ہو سکے گی، پی آئی اے کیلئے ایکسپریشن آف انٹرسٹ رواں ماہ جاری کریں گے، ہڈرز کو جولائی میں اثاثوں کی جانب پڑتال کا موقع دیا جائے گا، ڈیوڈ لیجنس کا مرحلہ تمبر تک جاری رہے گا، دوسری مرتبہ نجکاری میں پہلے بولی دینے والی کمپنیاں بھی شامل ہوں گی ، اس بار پی آئی اے کیلئے نجکاری میں شامل کیا گیا ہے کہ خریدار پارٹی کے پاس نیٹ ائیر لائن کو آپریشنل رکھنے کیلئے کم سے کم 1 سال کیلئے کیش بیلنس موجود ہو، اکاؤنٹ کی ٹرانز کشنز 200 ارب روپے کیساتھ سٹرانگ بزنس پارٹی ہو، پی آئی اے کیلئے خریدار پارٹی کے بزنس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ سیکرٹری نے کہا کہ پی آئی اے پر قرض نہیں بلکہ آپریشنل، لیز پر جہاز، ملازمین، انجن ریپئرنگ، فارن ایوی ایشن کی ادائیگیاں باقی ہیں۔ پی آئی اے اس وقت ہولڈ کو ملکیت پر ہے جس میں 96 فیصد سرکاری ملکیتی اور 4 فیصد پبلک ملکیت ہے، 4 فیصد پبلک ملکیت کو سٹاک مارکیٹ سے بھی ڈی لسٹ کر دیا گیا تھا، حکومت پاکستان ہولڈ کو کے 100 فیصد شیئرز میں سے 51 سے 100 فیصد کے درمیان فروخت کر سکتی ہے۔ پی آئی اے خریدار پارٹی کیساتھ ملازمین کی ملازمت کیلئے ٹرم اینڈ کنڈیشنز کو بھی فائنل کیا جائے گا۔ مشیر برائے نجکاری محمد علی کا کہنا تھا پی آئی اے پہلے منافع میں تھا پھر نقصان میں چلا گیا۔ سینیٹر افتان اللہ کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری اجلاس میں سیکرٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ کا کہنا تھا مجموعی طور وفاقی حکومت کے 84 ایس او ایز ہیں، جن میں سے 24 اداروں کی فہرست مرتب ہے، نجکاری والے اداروں کی فہرست کے فیزون میں 10 ادارے شامل ہیں، جن کی نجکاری ایک سال میں مکمل کرنی ہے، پی آئی اے ، سٹیٹ لائف انشورنس لسٹ میں شامل ہے اس کے علاوہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ، فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ، آئیسکو، فیسکو، گیپکو نجکاری کی فہرست میں شامل ہیں۔ سیکرٹری نجکاری کمیشن کے مطابق پی ایم ڈی سی فہرست میں شامل نہیں ، پی ایم ڈی سی کی نجکاری سے متعلق پٹرولیم ڈویژن کی سفارش ہے۔ نجکاری کمیشن حکام نے بتایا روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کا مرحلہ بھی نامکمل ہے، زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈ وائز کی تعیناتی کا مرحلہ شروع ہے، ایڈوائزر کی سفارشات پر فیصلہ ہوگا۔ زیڈ ٹی بی ایل کو حکومت کمرشل آئیڈینٹی دینا چاہتی ہے جبکہ وفاقی کابینہ زیڈ ٹی بی ایل کے کام سے متعلق فیصلہ کرے گی، کمیٹی نے زیڈ ٹی بی ایل کو پرائیوٹائز کرنے سے منع کر دیا اور زیڈ ٹی بی ایل کی نجکاری روکنے کیلئے وزیر اعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مشیر برائے نجکاری کا کہنا تھا کہ زیڈ ٹی بی ایل کی بیلنس شیٹ پر 80 ارب روپے ہیں اور زیڈ ٹی بی ایل کی ایکویٹی ویلیو 40 ارب روپے تک ہے ۔ سی ای او جینکو زشاہد محمود نے کمیٹی کو بریف کیا کہ لا کھڑا پاور پلانٹ کو 2 ارب 13 کروڑ روپے میں فروخت کیا گیا، کمیٹی رکن اشرف علی جتوئی کا کہنا تھالا کھڑا پلانٹ 4 ارب روپے میں فروخت ہو سکتا ہے۔ سی ای اوجینکو نے بتا یالا کھڑا پاور پلانٹ کی خریداری کیلئے 5 کمپنیوں نے اظہار دیپسی کیلئے درخواست دی تھی کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں خریدار کمپنیوں کی تمام تفصیل مانگ لی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: زیڈ ٹی بی ایل پی آئی اے کی کا کہنا تھا کی نجکاری ارب روپے
پڑھیں:
وزیراعظم نے جاپان کے ساتھ صنعتی تعاون بڑھانے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی
وزیراعظم شہباز شریف نے جاپان کے ساتھ صنعتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی ہے، جو نہ صرف موجودہ تعاون کو بڑھائے گی بلکہ جاپانی کمپنیوں کو درپیش مسائل کے حل اور نئی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
کمیٹی کی سربراہی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار کریں گے، جبکہ وزارت صنعت و پیداوار، وزارت تجارت، اقتصادی امور ڈویژن، وزارت اوورسیز، وزارت داخلہ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور اسٹیٹ بینک کے اعلیٰ افسران اس کے رکن ہوں گے۔
اس کے علاوہ پاکستان جاپان بزنس فورم کے نمائندے، پارلیمانی سیکریٹری برائے تجارت ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی اور سابق سفیر برائے جاپان چوہدری آصف محمود بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
وزیراعظم آفس کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کو درج ذیل ٹرمز آف ریفرنس (TORs) دیے گئے ہیں۔
پاکستان اور جاپان کے درمیان موجودہ صنعتی تعاون میں اضافہ، پاکستان میں کام کرنے والی جاپانی کمپنیوں کے مسائل کا حل، جاپانی سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کے لیے اقدامات تجویز کرنا اور متعلقہ دیگر معاملات کا جائزہ لینا شامل ہیں۔
کمیٹی دو ہفتوں کے اندر اپنی رپورٹ اور سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی جبکہ اس کا سیکریٹریٹ وزارت صنعت و پیداوار ہوگا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس اقدام سے پاکستان میں جاپانی سرمایہ کاری کے لیے نئی راہیں کھلیں گی اور دونوں ممالک کے صنعتی تعلقات کو عملی بنیادوں پر نئی وسعت ملے گی۔