وزارت داخلہ نے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کر دیئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کو واپس لانے کیلئے بھی انٹرپول کو لکھ دیا ہے۔ پچاس انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کی واپسی کیلئے سات ممالک کو تین درجن باہمی ایم ایل اے ارسال کیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے ایران، سعودی عرب، اٹلی، عمان، یو اے ای، یونان اور سپین میں اپنے لنک دفاتر بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق زیادہ تر پاکستانی شہریوں کو رواں برس مختلف ممالک سے ملک بدر کیا گیا تھا، ان پاکستانی شہریوں پر ڈونکی لگا کر ملک سے باہر جانے کا الزام ہے۔ غیر قانونی بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں کو پچھلے چھ ماہ کے دوران واپس وطن بھیجا گیا، 45 ہزار پاکستانی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور قطر سے جلاوطن کیے گئے۔ چار سو سے زائد پاکستانی شہری چار کشتی حادثوں میں پچھلے دو سال میں جان کی بازی ہار چکے ہیں، تقریبا چار ہزار ڈونکی لگانے والے پاکستانیوں کو ایران بارڈر پر گرفتار کیا گیا تھا۔
ایف آئی اے حکام نے ان مسافروں کی تفصیلات پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام کو فراہم کی تھیں، ڈونکی لگانے والے 15 سو شہری مختلف جیلوں میں قید ہیں۔ غیر ممالک کا غیر قانونی سفر کرنیوالے 3 ہزار مسافروں کیخلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کو واپس لانے کیلئے بھی انٹرپول کو لکھ دیا ہے۔ پچاس انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کی واپسی کیلئے سات ممالک کو تین درجن باہمی ایم ایل اے ارسال کیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے ایران، سعودی عرب، اٹلی، عمان، یواے ای، یونان اور سپین میں اپنے لنک دفاتر بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز ایف ا ئی اے نے کیے گئے
پڑھیں:
سدرہ امین نے ویمنز ون ڈے میں دو ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا
پاکستانی اوپنر بیٹر سدرہ امین نے ویمنز ون ڈے میں 2000 رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔
جنوبی افریقہ کیخلاف قذافی اسٹیڈیم میں پہلے ون ڈے میں 33 سالہ سدرہ نے یہ کارنامہ 16ویں اوور کی چوتھی گیند پر سنگل لے کر انجام دیا۔
وہ بسمہ معروف اور جویریہ خان کے بعد یہ سنگ میل عبور کرنے والی تیسری پاکستانی بیٹر بنیں۔
سدرہ امین نے 150 گیندوں پر 121 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 12چوکے شامل تھے۔
پاکستان کی جانب سے ویمنز ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بسمہ معروف نے 136 میچز میں 3369 بنارکھے ہیں۔
جویریہ خان 116 میچز میں 2885 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
سدرہ امین 75 میچز میں 2099 رنز بناکر تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ ندا ڈار نے 112 میچز میں 1690 رنز بنا رکھے ہیں۔