کے پی میں تبدیلی کا جھوٹا ڈھونگ رچایا گیا: اختیار ولی خان
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
اختیار ولی خان — فائل فوٹو
ن لیگی رہنما اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، صوبے کے 3 ہزار اسکولوں میں پینے کا پانی تک نہیں ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی اختیار ولی نے نوشہرہ میں تقریب سے خطاب کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ اسکولوں سے متعلق کئی بل پاس پوتے ہیں لیکن پیسے ان کے اکاؤنٹ میں جاتے ہیں، پی ٹی آئی والے انتقام اور نفرت کی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں کرتے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کے سرکاری وسائل پر لاہور میں جلسہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کے پی میں یونیورسٹیاں فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے بند ہو رہی ہیں لیکن یہاں تبدیلی کا جھوٹا ڈھونگ رچایا گیا۔
اختیار ولی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام نہیں کر رہے، ہمیں اپنی سمت کا تعین کرنا ہو گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اختیار ولی خان
پڑھیں:
فواد چوہدری کسی سازش کا حصہ نہیں تھے، باقی لوگوں کا مجھے نہیں پتہ: اہلیہ حبا فواد
—فائل فوٹوسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبہ فواد کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کسی سازش کا حصہ نہیں تھے باقی لوگوں کا مجھے نہیں پتہ۔
عدالت نے حساس ادارے حملہ کیس میں 185میں سے 108 ملزمان کو سزا سنائی ہے۔
میڈیا سے بات چیت کے دوران حبا فواد نے کہا ہے کہ آج فواد چوہدری کو باعزت بری کر دیا گیا ہے، عدالت کی شکر گزار ہوں کہ آج حق کی فتح ہوئی ہے۔
حبا فواد کا کہنا ہے کہ ہمیں عدلیہ سے انصاف ملا ہے اور باقی مقدمات کا بھی سامنا کریں گے، فیصلہ سننے کی جرأت سب کو ہونی چاہیے، چاہے سزا ہو یا بری ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن لوگوں کو سزائیں ہوئیں مجھے نہیں پتہ کہ ان کے وکلاء نے ان کے دفاع میں کیا کہا، یہ ملک، یہ قوم اور یہ فوج بھی ہماری ہے، ہم ان کی مخالفت کا سوچ بھی نہیں سکتے۔