ڈی پی او شانگلہ سمیت پولیس اہلکاروں کی گاڑیوں پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) شانگلہ شاہ حسن اور خیبر پختونخوانخوا پولیس کی گاڑیوں پر علاقہ دوہ خواڑو شیکولی موڑ حدود تھانہ چوگا میں ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکا کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے میں ڈی پی او شانگلہ شاہ حسن اور دیگر افسران اور جوانان محفوظ رہے۔
دھماکے میں اسپیشل برانچ کے اہلکار کی پرائیوٹ گاڑی کو نقصان پہنچا، پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کردیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لئے بی ڈی یو معائنہ جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سرنگ دھماکا؛ وزیرداخلہ کا بلوچستان میں 4 ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر خراج عقیدت
اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں بارودی سرنگ دھماکے میں 4 ایف سی اہل کاروں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
اپنے مذمتی بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ کے علاقے میں بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہونے والے ایف سی کے چار جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور زخمی اہل کاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ ایف سی اہلکاروں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے۔ بہادر سپوتوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کے لیے ایف سی کے جوانوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دشمن ایسی بزدلانہ کارروائیاں کرکے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہا ہے۔ عدم استحکام پیدا کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔