585 واٹ کی سولر پلیٹ کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت کی نئی پالیسی کے بعد سولر کی قیمتیں بتدریج کم ہونا شروع ہوگئیں۔ حکومت کی نیٹ میٹرنگ پالیسی کی وجہ سے حیدرآباد میں شمسی توانائی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہونے لگی۔
سولر ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ اے گریڈ 585 واٹ کی سولر پلیٹ کی قیمت 22,000 روپے سے کم ہو کر 16,500 روپے ہو گئی ہے۔ قیمتیں مزید گر سکتی ہیں۔
سولر کی قیمتوں میں کمی کا شہریوں نے بھی بھرپور فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ گرمیوں میں حیسکو کی جانب سے بجلی کی بدترین بندش کی صورت میں شہری متبادل بجلی کا بندوبست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:دنیا کا سب سے بڑا فارم ہاؤس، جو 49 ممالک سے بھی بڑا ہے
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی
کراچی:سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی کا سلسلہ جاری اور دوسرے روز بھی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق فی تولہ سونا 2300 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 700 روپے کا ہو گیا اور اس طرح جمعرات اور جمعہ کے دوران دوروز میں فی تولہ سونے کے بھاﺅ مجموعی طور پر8200 روپے گھٹ گئے ہیں۔
اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 1972روپے کی کمی ہوئی اور 10گرام سونا 3 لاکھ5 ہزار 812 روپے کا ہو گیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت فی اونس 23ڈالر کم ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس 3340 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کے بھاﺅمیں بھی کمی آئی اور 34روپے کی کمی کے بعد فی تولہ چاندی 4023 روپے ہوگئی۔