انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو 4 سال کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل ہوگئے، نتائج کے مطابق بلاول بھٹو زرداری چار سال کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی منتخب ہوگئے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکریٹریٹ، اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔ جس میں بلاول بھٹو زرداری چار سال کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی منتخب ہوگئے۔
اس کے علاوہ ہمایوں خان چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے، ندیم افضل گوندل (چن )چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئے۔آمنہ پراچہ چار سال کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری فناننس منتخب ہوئے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران کو پارٹی آئین کے مطابق چار سال کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔
پشاور: شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور ساس قتل
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چار سال کیلئے منتخب ہوگئے
پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشنز نہ کرانے پر 3 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کر دیئے
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 3 سیاسی جماعتوں کو انٹرا پارٹی الیکشنز نہ کرانے پر نوٹس جاری کردیا.الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نیشنل فرنٹ پاکستان، عام لوگ اتحاد اور پاکستان ہیومن پارٹی کو نوٹسز جاری کیے گئے۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ تینوں جماعتوں کے خلاف سماعت 4 نومبر کو ہوگی، تینوں جماعتوں کے خلاف کیس الیکشن کمیشن کی کانفیڈنشل ونگ نے بنایا۔