چین اور اسپین کے مابین فلم تعاون کی دستاویز پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
بیجنگ :ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کے چین کے سرکاری دورے کے موقع پر ، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور ہسپانوی وزیر خارجہ الواریز نے بیجنگ میں “عوامی جمہوریہ چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن اور اسپین کے فلم اور آڈیو ویژول آرٹس بیورو کے مابین فلم تعاون پر مفاہمت کی یادداشت” پر دستخط کیے۔
چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی فلم مارکیٹ ہے۔ حالیہ برسوں میں ، فلم اور ٹیلی ویژن میں چین اور مغرب کے مابین تبادلے اور تعاون گہرا ہوا ہے اور اہم نتائج حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ یادداشت کے مطابق چین اور اسپین فلم کے شعبے میں تبادلوں اور تعاون کو مزید گہرا کریں گے
، فلم فیسٹیولز اور نمائشوں میں شرکت، فلموں کی باہمی اسکریننگ، مشترکہ پروڈکشن اور اہلکاروں کے تبادلوں میں عملی تعاون کو وسعت دیں گے تاکہ دونوں ممالک کے ثقافتی و افرادی تبادلوں کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کی اعلیٰ سطحی ترقی میں نئی توانائی داخل کی جا سکے۔
Post Views: 3.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔