پی ایس ایل کے چوتھے میچ میں آج کوئٹہ گلیڈیئٹرز اور لاہور قلندرز کا ٹاکرا ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے چوتھے میچ میں آج کوئٹہ گلیڈیئٹرز اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہوں گے۔
میچ آج رات 8 بجے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
لاہور قلندرز کی سربراہی شاہین شاہ آفریدی جبکہ کوئٹہ گلیڈیئٹرز قیادت سعود شکیل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل سیزن 10 : کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو4 وکٹوں سے شکست دے دی
اس سے قبل پی ایس ایل کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی تھی۔
کراچی کنگز نے 235 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے ہرایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ایس ایل کراچی کنگز کرکٹ ملتان سلطان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل کراچی کنگز کرکٹ ملتان سلطان کراچی کنگز پی ایس ایل
پڑھیں:
سیلاب سے ایم 5 موٹروے 5 مقامات پر متاثر ،ٹریفک بند
سٹی42: ملتان کی تحصیل جلال پور پیروالا کے قریب سیلاب سے ایم 5 موٹروے 5 مقامات پر متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ موٹر وے پر ہر طرح کی ٹریفک بند ہے۔
موٹر وے ملتان سے جھانگڑہ انٹرچینج تک اب تک ٹریفک کے لیے بند ہے ، ترجمان موٹر وے کے مطابق پانی کا بہاؤ کم ہونے تک موٹروے بحال نہیں ہو سکے گی۔
سیلاب سے ملتان میں 36 انچ کی گیس پائپ لائن متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، اس حوالے سے ترجمان سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ متوازی پائپ لائنوں سے گیس کی سپلائی جاری ہے، فی الحال کسی علاقےمیں گیس کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی۔
پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
مظفرگڑھ کی تحصیل علی پورمیں فوج، نیوی اور ریسکیو کا مشترکہ آپریشن جاری ہے، ضلع میں 9 ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی، کئی افراد تاحال لاپتا ہیں، سیلابی پانی اترنے کے بعد اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔
دریائے ستلج میں ایمپریس برج پرپانی کم ہونے لگا لیکن اب بھی درمیانہ درجے کا سیلاب بر قرار ہے۔