یہودی تہوار کے موقع پر امریکی گورنر کے گھر کو آگ لگا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
لیفٹیننٹ کرنل جارج بیوینز کا کہنا ہے کہ حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا لیکن اس کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ ملزم نے رہائش گاہ کی باڑ پھلانگ کر اندر داخل ہو کر آگ لگائی اور صرف ایک منٹ سے بھی کم وقت اندر رہا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست پنسلوانیا کے گورنر کی رہائش گاہ کو آگ لگا دی گئی، شدید آتشزدگی سے گھر کے ایک حصے کو نقصان پہنچا، تاہم، گورنر اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے۔ آگ لگانے کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ گورنر ہاؤس میں آگ لگانے کے الزام میں 38 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گورنر جوش شاپیرو، ان کی اہلیہ، چار بچے، دو پالتو کتے اور ایک اور خاندان رہائش گاہ میں موجود تھا۔ پنسلوانیا اسٹیٹ پولیس کے مطابق آگ رات 2 بجے لگی جسے فائر بریگیڈ نے بجھا دیا، تاہم عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ گورنر شاپیرو کے مطابق تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
پولیس نے کوڈی بالمر نامی شخص کو حراست میں لیا ہے۔ ضلعی اٹارنی فرانس چارڈو کا کہنا ہے کہ اس پر اقدامِ قتل، دہشتگردی، شدید نوعیت کی آتشزدگی اور سرکاری شخصیت پر حملے کے الزامات عائد کیے جائیں گے۔ ملزم پر وفاقی مقدمات بھی چلائے جا سکتے ہیں۔ حکام کے مطابق، ملزم کے پاس خود ساختہ دھماکہ خیز آلات بھی موجود تھے۔ لیفٹیننٹ کرنل جارج بیوینز کا کہنا ہے کہ حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا لیکن اس کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ ملزم نے رہائش گاہ کی باڑ پھلانگ کر اندر داخل ہو کر آگ لگائی اور صرف ایک منٹ سے بھی کم وقت اندر رہا۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بالمر ایک اور مقدمے میں عدالت میں پیش ہونے والا تھا۔ اس سے قبل 2016 میں وہ جعلسازی اور دھوکہ دہی کے مقدمے میں بھی مجرم قرار پایا تھا۔ واقعے کے بعد کی تصاویر میں گورنر ہاؤس کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ نظر آتا ہے۔ فرنیچر جل چکا ہے اور زمین پر راکھ پھیلی ہوئی ہے۔ دیواریں اور چھتیں سیاہ ہو چکی ہیں۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں گورنر نے گزشتہ رات پاس اوور (یہودی تہوار) کی تقریب منعقد کی تھی۔ گورنر شاپیرو نے اس واقعے کو پنسلوانیا کے عوام پر حملہ قرار دیا اور کہا کہ اگر حملے کا مقصد انہیں ڈرانا تھا تو وہ مزید محنت سے کام کریں گے۔ انہوں نے اپنی یہودی شناخت پر فخر کیساتھ کہا کہ ان کی فیملی اور ریاست کے شہری اپنے عقائد کا کھل کر اظہار جاری رکھیں گے۔
شاپیرو نے 2022 میں پنسلوانیا کے گورنر کے طور پر انتخاب جیتا تھا اور وہ 2028 کے صدارتی امیدوار کے ممکنہ ناموں میں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ ہم آج رات پنسلوانیا اسٹیٹ پولیس کی مستعدی کی بدولت محفوظ ہیں، ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ ایف بی آئی اور ریاستی پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، اور سیکیورٹی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔ واقعے کے بعد متعدد سیاستدانوں نے گورنر شاپیرو سے اظہار یکجہتی کیا۔ نائب صدر جے ڈی وینس نے اسے ”قابلِ نفرت“ حملہ قرار دیا، جبکہ سینیٹر جان فیٹر مین نے کہا کہ ”حملہ کرنے والے کو مکمل قانونی سزا دی جانی چاہیے۔“
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سپیکر قومی اسمبلی کی گورنر مدینہ منورہ سے اہم ملاقات
سٹی 42: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گورنر مدینہ منورہ شہزاد سلمان بن سلطان سے اہم ملاقات کی
گورنر ہاؤس آمد پر گورنر مدینہ کا سپیکر قومی اسمبلی کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا ، ملاقات میں پاک سعودی دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،مسلم اُمہ کی یکجہتی، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف تعاون پر گفتگو کی گئی ،
پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا پاکستانی عوام مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ سے دلی عقیدت رکھتے ہیں،پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب کی مانند ہیں، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، پارلیمانی سفارتکاری دونوں اقوام کو مزید لانے میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے، پارلیمانی وفود کے تبادلے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے،مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال پر مسلم امہ کا اتحاد ناگزیر ہے،اسرائیل فلسطین میں بے گناہ اور معصوم شہریوں کا خون بہا رہا ہے، اقوام عالم کو فلسطین میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے،
زیلنسکی کا کریمیا پر روسی قبضہ ماننے سے انکار، امریکہ کے نائب صدر کا یوکرین کو الٹی میٹم
گورنر مدینہ شہزاد سلمان بن سلطان نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے جذبات اور تاثرات کو سراہا ، گورنر مدینہ نے کہا سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، گورنر مدینہ کا مسلم اُمہ کے اتحاد و یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا فلسطین میں قیام امن کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں،